Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی سے حیدر آباد جانے والے12 لاپتہ کارکنان وہمدردوں کو فی الفور بازیاب کرایا جائے، رابطہ کمیٹی


کراچی سے حیدر آباد جانے والے12 لاپتہ کارکنان وہمدردوں کو فی الفور بازیاب کرایا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/29/2015
کراچی سے حیدر آباد جانے والے12 لاپتہ کارکنان وہمدردوں کو فی الفور بازیاب کرایا جائے، رابطہ کمیٹی
لاپتہ کارکنان وہمدرد گزشتہ رات شادی میں شرکت کیلئے کراچی سے حیدر آباد کیلئے روانہ ہوئے تھے،رابطہ کمیٹی
شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے حیدرآباد جانے والوں میں چار کارکنان اور آٹھ ہمدردشامل ہیں
لاپتہ ہونیوالوں میں ایم کیوا یم گلستان جوہر سیکٹر یونٹ بی کے ذمہ داران ولید کمال ،شایان رحمان،کارکنان یاسر کاظمی، ساجد عثمانی ،ہمدرد عادل ،راحیل خان ، اسد رضا،سعد ہاشمی ، عدیل مرزا، وسیم ، ریحان اور جنید علی شامل ہیں،رابطہ کمیٹی
کارکنان و ہمدردوں کی گمشدگی سے انکے اہلخانہ شدیداذیت کا شکار ہیں ،رابطہ کمیٹی
وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر داخلہ ،وزیر اعلیٰ سند ھ اور صوبائی وزیر داخلہ لاپتہ کارکنان و ہمدردوں کی فوری و بحفاظت بازیابی کیلئے کردار ادا کریں ،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔29جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے منگل کی شب شادی میں شرکت کیلئے کراچی سے حیدر آباد جانے والے ایم کیو ایم گلستان جوہر سیکٹرکے چار کارکنان اور آٹھ ہمدردوں کی گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوا یم گلستان جوہر سیکٹر یونٹ بی کے ذمہ دار ولید کمال ولد عارف کمال، یونٹ بی کے ذمہ دار شایان رحمان ولد رحمان ،کارکنان یاسر کاظمی اور ساجد عثمانی سمیت ہمدرد عادل ،راحیل خان ، اسد رضا ولد وزیر حسین ،سعد ہاشمی ولد ساجد ہاشمی ، عدیل مرزا ولد ناہید مرزا، وسیم ، ریحان اور جنید علی ولد سید ارشاد علی شادی میں شرکت کیلئے تین گاڑیوں میں سوار ہوکرکراچی سے حیدرآباد روانہ ہوئے تھے ۔ ان کارکنان وہمدردوں کا رات تقریباًساڑھے دس بجے کے بعد اہلخانہ کا رابطہ منقطع ہوا اور تاحال ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کارکنان و ہمدردوں کی گمشدگی سے انکے اہلخانہ شدیدذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان وہمدردوں کی بخیر وعافیت بازیابی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور تمام گمشدہ افراد کو فی الفور بازیاب کرایا جائے۔

1/11/2025 2:07:54 AM