سینئر مہاجرورلڈ کانگریس کی تشکیل کے سلسلے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے کئی مہاجردانشوروں، پروفیسروں، وکلاء اورٹیکنوکریٹس سے رابطے ۔۔۔مہاجرورلڈ کانگریس کے پلیٹ فارم کے اغراض ومقاصدسے آگاہ کیا
تمام شخصیات نے اس پلیٹ فارم کے اغراض ومقاصدکی مکمل حمایت کی اوراس سلسلے میں بھرپور کرداراداکرنے کایقین دلایا
مہاجراکابرین کی جانب سے سینئر مہاجرورلڈ کانگریس میں شمولیت کیلئے مثبت ردعمل کا اظہار حوصلہ افزاء ہے ، الطاف حسین
ہماری جدوجہدکسی فردیاچندافرادکیلئے نہیں بلکہ قوم کے اجتماعی مفادات ، حقوق کے حصول اورآئندہ نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے ہے
اپنے مقصدکے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔26، جولائی2015ء
سینئر مہاجرورلڈ کانگریس کی تشکیل کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مزیدکئی مہاجردانشوروں، پروفیسروں، وکلاء اورٹیکنوکریٹس سے رابطے کئے ہیں اورانہیں سینئر مہاجرورلڈ کانگریس کے پلیٹ فارم کے اغراض ومقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ تمام شخصیات نے اس پلیٹ فارم کے اغراض ومقاصدکی مکمل حمایت کی اوراس سلسلے میں بھرپورتعاون کرنے اوراپناکرداراداکرنے کایقین دلایا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہماری جدوجہدکسی فردیاچندافرادکے لئے نہیں بلکہ پوری قوم کے اجتماعی مفادات ، اس کے حقوق کے حصول اورآئندہ نسلوں کے بہترمستقبل کے لئے ہے اوراس مقصدکے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میری اپیل پر مہاجر دانشوروں ، پروفیسرز،بیوروکریٹس، انجینئرز، ڈاکٹرز ، کھلاڑیوں، مؤرخین ، کالم نگاروں ، صحافیوں ،شعراء ، ادباء،مصنفین اور علمائے کرام کی جانب سے سینئر مہاجرورلڈ کانگریس میں شمولیت کیلئے جس مثبت ردعمل کا اظہارکیاجارہا ہے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہاجراکابرین اپنے کوائف نامے ارسال کررہے ہیں وہ نہ صرف حوصلہ افزاء ہے بلکہ اس بات کاثبوت ہے کہ جہاندیدہ، تعلیم یافتہ اور تجربہ کار مہاجراکابرین بھی دنیا بھر میں قوم کا مقدمہ لڑنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے پرعزم ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ انشاء اللہ مہاجراکابرین کا اتحاد اور سینئر مہاجرورلڈ کانگریس کا قیام مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خاتمے اور انکے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مہاجراکابرین سے ایک بارپھر اپیل کی کہ وہ سینئر مہاجرورلڈ کانگریس میں شمولیت کیلئے خواہشمند اکابرین، نائن زیرو عزیزآباد اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اپنے کوائف نامے ارسال کریں۔