عظیم سائنسداں ڈاکٹر عبدالکلام کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
صدر پرناب مکھرجی او روزیر اعظم نریند ر مودی اور تمام سوگوار اہل خانہ سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔27جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھارت کے سابق صدر اور عظیم سائنسداں ڈاکٹر عبدالکلام کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے بھارت کے صدر پرناب مکھرجی ،وزیر اعظم نر یندر مودی اور مرحوم کے تمام سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالکلام مرحوم کی مغفرت فرمائے ا ور مرحوم کے تمام سوگوارن کو صبر جمیل عطاکرے ۔