معروف سائنسداں ،سینئراستاد اورسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ ،میرپورخاص کے سابق زونل انچارج شبیرقائم خانی، گلفرازخٹک ایڈوکیٹ اورسینئرکارکن اسلم شاہ آفریدی کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیاگیا
تحریک کے قیام کے ابتدائی ایام کے ساتھی مطیع الرحمن کو ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹوکونسل میں شامل کرلیاگیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ان فیصلوں کی توثیق کردی ہے
کراچی ۔۔۔ 25 جولائی 2015ء
معروف سائنسداں ،سینئراستاد اورسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ ،میرپورخاص کے سابق زونل انچارج شبیرقائم خانی، گلفرازخٹک ایڈوکیٹ اورسینئرکارکن اسلم شاہ آفریدی کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیاگیاہے۔ ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ کئی برس تک شعبہ تعلیم سے وابستہ رہے۔ان کے مختلف سائنسی موضوعات پر 45 ریسرچ پیپرنیشنل اورانٹرنیشنل پبلیکشنز میں شائع ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ نے مختلف شعبہ جات کے سینئرتعلیم یافتہ افرادپر مشتمل ’’گریجویٹ فورم ‘‘ تشکیل دیاتھا۔ ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ 2002ء اور2008ء میں قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ شبیرقائم خانی تحریک کے سینئرکارکن اور ایم کیوایم میرپورخاص کے زونل انچارج اورسندھ اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں گلفرازخٹک ایڈوکیٹ اس سے قبل بھی رابطہ کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں اوراس وقت ایم کیوایم کی لیگل ایڈکمیٹی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلم شاہ آفریدی کاتعلق فاٹاسے ہے اوروہ ایم کیوایم کے سینئر کارکن ہیں۔ علاوہ ازیں تحریک کے سینئرترین کارکن اورجناب الطاف حسین کے پرانے تحریکی ساتھی مطیع الرحمن کو ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹوکونسل میں شامل کرلیاگیاہے۔ مطیع الرحمن 1978ء میں جامعہ کراچی میں تحریک کے قیام کے ابتدائی ایام کے وقت سے جناب الطاف حسین کے ساتھی ہیں۔ وہ شعبہ تعلیم سے وابستہ رہے اورکالج کے پرنسپل کے عہدے ریٹائر ہوئے ہیں۔ ان کی خدمات کے پیش نظرانہیں ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل میں شامل کیاجارہاہے۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ان فیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔