Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ر ینجرزنے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ کاسامان اٹھالے جاکر ڈکیتی کی کارروائی کی ہے۔ الطاف حسین


ر ینجرزنے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ کاسامان اٹھالے جاکر ڈکیتی کی کارروائی کی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/26/2015
ر ینجرزنے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ کاسامان اٹھالے جاکر ڈکیتی کی کارروائی کی ہے۔ الطاف حسین
رینجرز پہلے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں اوربھتہ خوری میں ملوث تھی
اب چھاپوں کی آڑمیں شہریوں کولوٹ کرڈاکوؤں کاروپ دھارکرشہریوں کاجیناحرام کررہی ہے۔ الطاف حسین
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کواس سنگین واقعہ کانوٹس لیناچاہیے۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 26 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ر ینجرزنے حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپہ نہیں مارا بلکہ ان کے ریسٹورنٹ کاسامان اٹھالے جاکر ڈکیتی کی کارروائی کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ رینجرزکے اہلکار دوروزقبل کلفٹن میں حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے ریسٹورینٹ پردھاوابول کروہاں سے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، سی سی ٹی وی ریکارڈز ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء اٹھالے جانے کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہوئے لوگوں کوبھی اٹھاکرکے گئے۔ رینجرزکے اس عمل نے ثابت کردیاکہ رینجرز ہی پہلے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں اوربھتہ خوری میں ملوث تھی اوراب کراچی کے ہرمحلے اورہرجگہ پرچھاپوں کی آڑمیں لوٹ مار کرکے ثابت کررہی ہے کہ وہ انسانوں کی جان ومال کا تحفظ نہیں کررہی بلکہ وہ شہریوں کولوٹ کرڈاکوؤں کاروپ دھارکرشہریوں کاجیناحرام کررہی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کواس سنگین واقعہ کانوٹس لیناچاہیے ورنہ روزمحشرانہیں اللہ تعالیٰ کے حضور اس لوٹ مارکاحساب دیناہوگا۔ 
English

1/11/2025 2:44:41 AM