سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ممتاز صحافی فہیم صدیقی کے اغوا اور تشدد کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
فہیم صدیقی کے اغوا اور تشدد کے واقعہ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے
لندن ۔۔۔ 25 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے ممتازصحافی فہیم صدیقی کے اغوااورتشدد کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اوراس واقعہ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کوگرفتارکیاجائے ۔