منتخب عوامی نمائندے ،مسائل کا شکار عوام کی بھرپور خدمت کریں، الطاف حسین
کنٹونمنٹ بورڈ کے نومنتخب کونسلرز چوہدری ناصر، بشیراحمد، محمد اکرم اورمنیر یلسن سے ٹیلی فون پرگفتگو
لندن۔۔۔24،جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے منتخب عوامی نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسائل کا شکار عوام کی بھرپور خدمت کریں۔ جمعرات کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر کنٹونمنٹ بورڈ کے نومنتخب وائس چیئرمین محمد منصور،حق پرست کونسلرز چوہدری ناصر، بشیراحمد، محمد اکرم اورمنیر یلسن سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے انہیں دلی مبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام مذاہب کی مقدس ہستیوں کی جانب سے خلق خدا کی خدمت اور امن ومحبت کا درس دیا گیا ہے اور حدیث مبارکہ ہے کہ خلق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے ۔جناب الطاف حسین نے کنٹونمنٹ کے منتخب نمائندوں پر زوردیا کہ وہ مسائل کا شکار عوام کی بھرپورخدمت کریں اوراپنے فرائض پوری دیانتداری سے انجام دیں۔ اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کے ارکان نے جناب الطاف حسین کو یقین دلایا کہ وہ علاقے کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرتے رہیں گے ۔