Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پر رینجرز کے چھاپے کے دوران قبضہ میں لی گئی تمام اشیاء واپس کرائی جائیں، الطاف حسین


علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پر رینجرز کے چھاپے کے دوران قبضہ میں لی گئی تمام اشیاء واپس کرائی جائیں، الطاف حسین
 Posted on: 7/24/2015
علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پر رینجرز کے چھاپے کے دوران قبضہ میں لی گئی تمام اشیاء واپس کرائی جائیں، الطاف حسین
علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ کی غیرقانونی بندش فی الفور ختم کرائی جائے، الطاف حسین
چیف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی اپیل
ریسٹورنٹ کو سیل اورمعاشی طورپر نقصان پہنچا کرعلی رضا عابدی کو ہراساں کیاجارہا ہے، الطاف حسین
رینجرزنے غیرقانونی چھاپہ کے دوران لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، کیمرہ ریکارڈنگ اور دیگر اشیاء اپنے قبضے میں لے رکھی ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔24،جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پر رینجرز کے چھاپے کے دوران قبضہ میں لی گئی تمام اشیاء واپس کرائی جائیں اورانکے ریسٹورنٹ کی غیرقانونی بندش فی الفورختم کرائی جائے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ رینجرز اہلکاروں نے جمعرات کی شب کلفٹن کے علاقے میں حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر غیرقانونی چھاپہ مارکر ریسٹورنٹ کے مینیجراور علی رضاعابدی کے کزن کو گرفتارکیا اور ریسٹورنٹ کو سیل کردیا ۔ رینجرز کی جانب سے ریسٹورنٹ پر تالے ڈالنے کے مختلف جواز پیش کیے جارہے ہیں اور علی رضا عابدی کو معاشی طورپر نقصان پہنچا کر ہراساں کیاجارہا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران رینجرزکے اہلکاروں نے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، کیمرہ ریکارڈنگ اور دیگر اشیاء اپنے قبضے میں کرلیں ۔جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ اس سے پہلے کہ ان اشیاء کو ضائع کیاجائے یہ تمام اشیاء رینجرز کے قبضے سے واگزار کراکرواپس کرائی جائیں اور علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ کی غیرقانونی بندش فی الفورختم کرائی جائے۔

1/11/2025 5:07:51 AM