کراچی سمیت سندھ میں شدید طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں متعدد شہریوں کی ہلاکت پرالطاف حسین کا اظہار افسوس
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاجاں بحق ہونیو الے افرادکے لئے مغفرت کی دعااورلواحقین سے اظہار تعزیت
طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں متعددشہری جاں بحق اورشدیدزخمی ہوچکے ہیں تاہم حکومتی سطح پر کہیں کوئی اقدامات دیکھنے میں نہیںآرہے،الطاف حسین
کراچی سمیت بارشوں سے متاثرہ شہروں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات بروئے کار لائیں جائیں، حکومت وقت سے الطا ف حسین کا مطالبہ
لندن ۔۔۔ 24 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی سمیت سندھ میں شدیدطوفانی بارشوں کے نتیجے میں کرنٹ لگنے اوردیگرواقعات میں متعدد شہریوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ کے دیگرشہروں میں جمعرات کے روزسے شروع ہونے والی شدیدطوفانی بارشوں کے نتیجے میں بجلی کاکرنٹ لگنے، دیوار گرنے و دیگر واقعات میں معصوم بچوں اورخواتین سمیت متعددشہریوں جاں بحق اورشدیدزخمی ہوچکے ہیں تاہم ممکنہ پانچ روزہ بارشوں سے بچاؤ کے لئے حکومتی سطح پرکہیں کوئی اقدامات نظرنہیںآرہے۔جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونیو الے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونیو الے افرادکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی عطاکرے۔(آمین)جناب الطاف حسین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ کراچی سمیت بارشوں سے متاثرہ شہروں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات بروئے کارلائیں جائیں۔
English