حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے کلفٹن میں واقع ریسٹورنٹ پررینجرزکے چھاپے اورعلی رضا عابدی کےکزن کی گرفتاری پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت
علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پررینجرزکے چھاپہ اور کزن کی گرفتاری کاواقعہ کھلی غنڈہ گردی اورلاقانونیت ہے،الطاف حسین
رینجرزنے جس طرح علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پرتالاڈالاہے اس کارینجرزکوکوئی قانونی اختیارحاصل نہیں ہے
اسپیکرقومی اسمبل منتخب رکن علی رضا عابدی کے کاروبارپررینجرزکے غیرقانونی چھاپے اورانہیں ہراساں کرنے
کے واقعات کافوری نوٹس لیں،الطاف حسین
رینجرزکی جانب سے مہاجروں کی معاشی نسل کشی کی سازش کاحصہ ہے، الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 24 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے کلفٹن میں واقع ریسٹورنٹ پررینجرزکے چھاپے اورعلی رضا عابدی کے کزن کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی غنڈہ گردی اورلاقانونیت قراردیاہے۔اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ علی رضاعابدی لاکھوں عوام کے منتخب نمائندے اورانتہائی تعلیم یافتہ نوجوان ہیں جوایم کیوایم کے خلاف جاری رینجرزکے غیرقانونی وغیرآئینی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیاپربھی کھل کرآوازبلندکررہے ہیں۔علی رضاعابدی کورینجرزکی جانب سے ماضی میں بھی دھمکی آمیزرویہ کاسامناکرناپڑاہے اوررینجرزکی حالیہ کارروائی بھی علی رضاعابدی کی آوازکودبانے کی کوشش ہے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ رینجرزنے جس طرح علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پرتالاڈالاہے اس کارینجرزکوکوئی قانونی اختیارحاصل نہیں ہے۔یہ غیرقانونی عمل رینجرزکی جانب سے مہاجروں کی معاشی نسل کشی کی سازش کاحصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ رینجرزنے گذشتہ دنوں مہاجروں کے شادی ہال گروائے اس کے بعدگھوسٹ ملازمین کے نام پرسینکڑوں مہاجرملازمین کوسرکاری ملازمتوں سے نکال کران کے گھروں کاچولہابجھوایااوراب وہ مہاجروں کے دیگرکارروباری مقامات کونشانہ بنارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے کہاکہ اگرانہیں اپنے عہدے کاپاس ہے اوروہ صوبہ میں عدلیہ کی بچی کوچی عزت کاپاس رکھنا چاہتے ہیں تورینجرزکی ان غیرقانونی کارروائیوں کافوری نوٹس لیں۔جناب الطا ف حسین نے اسپیکرقومی اسمبل سے بھی کہاکہ وہ قومی اسمبلی کے ایک منتخب رکن کے کاروبارپررینجرزکے غیرقانونی چھاپے اورانہیں ہراساں کرنے کے واقعات کافوری نوٹس لیں۔
English