کلفٹن کے علاقے میں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پر رینجرزکا چھاپہ اوران کے کزن حسن کی بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
علی رضاعابدی نے گزشتہ چندروز کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اورمظالم کے خلاف بھرپورشدت کے ساتھ آوازاٹھائی تھی۔ علی رضاعابدی نے کلفٹن میں عمران خان کے خلاف ایف آئی آربھی درج کرائی تھی۔ علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پرچھاپہ اورانکے کزن کو گرفتارکرکے انہیں انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے۔ علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پرچھاپہ مار کر اور ان کے کزن کو گرفتار کرکے یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ جوبھی ریاستی مظالم کے خلاف آواز اٹھائے گا اس کے ساتھ یہی سلوک کیاجائے گا۔