الطاف حسین کا سینئر مہاجرورلڈ کانگریس کے قیام کے سلسلے میں مہاجر دانشوروں سے ٹیلی فون پر رابطوں کا سلسلہ جاری
بدھ کے روز بھی ایک درجن سے زائد نامورمہاجر دانشوروں ، پروفیسرز،بیوروکریٹس، شعراء ، ادباء اور علمائے کرام
سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون پر بات چیت کی
معروف مہاجر شخصیات کو سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس کے قیام کے ا سباب اوراغراض ومقاصد سے آگاہ کیا
سینئر مہاجرورلڈ کانگریس میں شمولیت کے خواہش مند افراد اپنے کوائف لندن ای میل کرسکتے ہیں، الطاف حسین
مہاجردانشور اپنے کوائف نائن زیرعزیزآبادکے پتے پربذریعہ ڈاک بھی ارسال کرسکتے ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔22، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے سینئر مہاجرورلڈ کانگریس کے قیام سلسلے میں مختلف شعبوں کے ماہرین سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں جناب الطاف حسین نے بدھ کے روز بھی ایک درجن سے زائد نامورمہاجر دانشوروں ، پروفیسرز،بیوروکریٹس، شعراء ، ادباء اور علمائے کرام سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ معروف مہاجر شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس کے قیام کے ا سباب اوراغراض ومقاصد سے انہیں تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔دریں اثناء جناب الطاف حسین نے 60 سال یا اس زائد عمر کے سینئر مہاجر دانشوروں سے اپیل کی کہ جو افراد سینئر مہاجرورلڈ کانگریس میں شمولیت کے خواہش مند ہیں وہ اپنے کوائف ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے ای میل ایڈریس
[email protected] پر ارسال کرسکتے ہیں یا سیکریٹریٹ کے فون نمبر00 44 208 9057300 پررابطہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جو افراد ای میل اور ٹیلی فون پر رابطہ کرنے میں دشواری محسوس کریں وہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروکے پتے 494/8 عزیزآباد ،فیڈرل بی ایریا کراچی بذریعہ ڈاک اپنے مکمل کوائف ارسال کرسکتے ہیں۔