میں نے اپناایک اہم بیان آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوبذریعہ فیکس ارسال کیاہے،الطاف حسین
بیان میں فوج کے اندرکی جانے والی سازشوں کاتذکرہ کیاہے۔ الطا ف حسین
آرمی چیف کی جانب سے اب تک میرابیان ملنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے
لندن ۔۔۔ 22 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اپناایک اہم بیان چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کوبذریعہ فیکس ارسال کیاہے جس میں انہوں نے فوج کے اندرکی جانے والی سازشوں کاتذکرہ کیاہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ بیان جس فیکس نمبرپربھیجاگیاوہ جنرل راحیل شریف کی سرکاری رہائش گاہ کے آپریٹر سے لیاتھااورانکے ADC کے ذریعے یہ بیان بھجوایاگیاتھا لیکن مجھے افسوس ہے کہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے اب تک میرا بیان ملنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ اگرانہیں میرابیان نہیں ملاتواپنے وہ اپنے اے ڈی سی سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کراکے ای میل ایڈریس لے لیں اوراپناای میل ایڈریس دیدیں تاکہ اس پر وہ بیان دوبارہ بھیجاجاسکے جوملکی استحکام کے حوالے سے ہے۔