ایم کیوایم شعبہ خواتین کی سینئر کارکن محترمہ شاہجہاں بیگم عرف چنی باجی کے شوہر اور لیبر ڈویژن کے سینئر کارکن سید محمود حسین کا سوئم
سوئم کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ، رکن عبد الحسیب ، سی ای سی کے ارکان ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور مرحومہ کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔21، جولائی 2015ء
ایم کیوایم شعبہ خواتین کی سینئر کارکن محترمہ شاہجہاں بیگم عرف چنی باجی کے شوہر اور لیبر ڈویژن کے سینئر کارکن سید محمود حسین کا سوئم آج نارتھ ناظم آباد بلاک Nمیں واقع بطحہ مسجد میں ہوا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔ سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ، رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن احمد سلیم صدیقی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، یونٹ و سیکٹر کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز واقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔