ایم کیوایم نے سینئرقانون داں ڈاکٹر محفوظ یارخان کو لیگل ایڈ کمیٹی کا صدر مقررکردیا
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی صدارت میں رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ
قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے
لیگل ایڈ کمیٹی کے موجودہ انچارج نائب صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے
اجلاس میں ایم کیوایم کے گرفتارشدگان کی قانونی معاونت کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر غوروخوض کیا گیا
گرفتارشدگان کی قانونی معاونت کے نظام کو مزیدبہتر اور منظم بنانے کیلئے ایم کیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کی تنظیم نوپر تبادلہ خیال
ؒ لندن ۔۔۔21، جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کی غیرقانونی اور غیرآئینی گرفتاریوں پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا اور گرفتارشدگان کی قانونی معاونت کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر غوروخوض کیا گیا۔ اجلاس میں گرفتارشدگان کی قانونی معاونت کے نظام کو مزیدبہتر اور منظم بنانے کیلئے ایم کیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کی تنظیم نوپر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔اجلاس میں متفقہ طورپر سینئر ترین قانون داں اورمعروف سیاستداں ڈاکٹر محفوظ یارخان کو ایم کیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کا صدر بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ لیگل ایڈ کمیٹی کے موجودہ صدر نعیم صدیقی ، لیگل ایڈ کمیٹی کے نائب صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔