ایم کیوایم پنجاب ، لاڑکانہ کے ذمہ داران اور کراچی کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔21، جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سینٹرل پنجاب زون ضلع لاہور کے کارکن چوہدری عارف عمران کمبوہ ، ایم کیوایم لاڑکانہ زون کے زونل انچارج آفتاب علی سومرو کے والد فتح محمد سومرو ،ایم کیوایم اپر پنجاب زون ضلع فیصل آبا دکے جنرل سیکریٹری منور حفیظ کے بھائی انور حفیظ ، ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 150کے کارکن اختر سمیع کی والدہ محترمہ کوثر سمیع ، ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کراچی لانڈھی ٹاؤن یونٹ 1کے کارکن انور شہباز کے بھائی عبد الرشید اور ایم کیوایم محمود آباد سیکٹر یوسی 2کے یونٹ انچارج ارشد مغل کی ہمشیرہ محترمہ عائشہ بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ ربرداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)