کیتھو لک ڈائسیس کے تین رکنی نمائندہ وفد کی سلیم مائیکل ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عاف خان ایڈووکیٹ سے ملاقات
وفد نے وٹیکن سٹی ، روم اٹلی کے پو پ کاقائد تحریک جناب الطاف حسین کے نام بھیجا گیا خصوصی تحریری پیغام عارف خان ایڈووکٹ کو دیا
جب تک مسیحی برادری اور دیگر قومیتوں کے دلوں میں جناب الطاف حسین کی محبت قائم ہے اس وقت تک ایم کیوایم کو دنیا کی کوئی طاقت اور سازش ختم نہیں کرسکتی ، عارف خان ایڈووکیٹ کی وفد سے گفتگو
کراچی ۔۔۔21، جولائی 2015ء
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں کیتھو لک ڈائسیس کے تین رکنی نمائندہ وفد نے سلیم مائیکل ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عاف خان ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور انہیں وٹیکن سٹی ، روم اٹلی کے پو پ کاقائد تحریک جناب الطاف حسین کے نام بھیجا گیا خصوصی تحریری پیغام دیا ۔کیتھولک ڈائسیس کے وفد نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ سے یہ ملاقات مسیحی برادری کے مذہبی رہنما ’’آرچ بشپ جوزف کوٹس ‘‘ اور کیتھو لک بشپ کانفرنس کے صدر آرچ ڈائسیس آف کراچی کی خصوصی ہدایت پر کی ۔ وفد میں مشتاق مٹو اور پرویز گل شامل تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے نگراں انچارج و سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی منوہر لعل ، جوائنٹ انچارج گرد ھاری لعل ، اراکین بشپ گلفام جاوید ، الیاس کھوکھر اور نوید ملک بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں سلیم مائیکل ایڈووکیٹ نے رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مسیحی کمیونٹی کو قائد تحریک جناب الطاف حسین ہر تہوار پر یاد رکھتے ہیں اور پھول بھیجتے ہیں اور عید الفطر کے موقع پر ہم نے بھی یہ ضروری جانا کہ ہم بھی جناب الطاف حسین کو نائن زیرو ان کی رہائشگاہ جاکر مبارکباد پیش کریں گے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے کتھولک ڈائسیس کے وفد کی نائن زیرو آمد کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب محبتیں بانٹی ہیں اور جب تک مسیحی برادری اور دیگر قومیتوں کے دلوں جناب الطاف حسین کی محبت قائم ہے اس وقت تک ایم کیوایم کو دنیا کی طاقت اور گھناؤنی سے گھناؤنی اور مکروہ سازش ختم نہیں کرسکتی ۔