سینئرمہاجراکابرین ’’سینئر مہاجرورلڈ کانفرنس ‘‘ میں شمولیت کیلئے اپنے کوائف نائن زیرو یا لندن ارسال کریں، الطاف حسین
پاکستان کی عدالتیں مہاجروں پرڈھائے جانے والے مظالم روکنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کررہی ہیں، الطاف حسین
پاکستان کی سول حکومتیں خود مہاجروں کے قتل عام میں شامل ہیں، الطاف حسین
کانفرنس کے ارکان، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر اوردنیا بھرکا دورہ کرکے انہیں پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ سول حکومتوں اور عسکری قوتوں کے غیرآئینی وغیرقانونی مظالم سے آگاہ کریں گے، الطاف حسین
کانفرنس میں شمولیت کی خواہش رکھنے والے اکابرین 60 سال کی عمرکے ساتھ انگریزی پر عبوربھی رکھتے ہوں، الطاف حسین
مہاجراکابرین اپنے کوائف نائن زیروعزیزآباد یا لندن ای میل بھی کرسکتے ہیں، الطاف حسین
ؒ لندن ۔۔۔21، جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سینئرمہاجراکابرین سے اپیل کی ہے کہ وہ ’’سینئر مہاجرورلڈ کانفرنس ‘‘ میں شمولیت کیلئے اپنے کوائف نائن زیرو یا لندن ارسال کریں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام سینئر مہاجروں سے جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے ، انگریزی لکھنے اور پڑھنے پرعبوررکھتے ہوں اورسینئر مہاجر ورلڈ کانفرنس میں شمولیت کے خواہشمند ہوں وہ اپنے کوائف ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد پرجمع کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ سینئر مہاجرورلڈکانفرنس کے ارکان، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر اور دنیا بھر کے ممالک کا دورہ کرکے انہیں پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ سول حکومتوں اور عسکری قوتوں کے غیرآئینی وغیرقانونی مظالم سے آگاہ کریں گے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ جو سینئر مہاجر اس کانفرنس میں شریک ہوکر قربانیاں دینے اور جدوجہد کرنے کیلئے تیارہوں وہ اپنے نام ، پتہ ، تعلیم ، تجربہ، رابطہ نمبرز اوردیگر تفصیلات پر مبنی کوائف (CV ) ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآباد میں جمع کراسکتے ہیں یا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے ای میل ایڈریس
[email protected] پربھی ارسال کرسکتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سفاک سرکاری اہلکاروں کی جانب سے مہاجرقوم کے ہزاروں نوجوانوں کو چن چن کر قتل کیاجارہا ہے لیکن پاکستان کی عدالتوں کی جانب سے نہ تو مظلوم مہاجروں کو انصاف فراہم کیاجارہا ہے اور نہ ہی عدالتیں مہاجروں پرڈھائے جانے والے مظالم روکنے کیلئے کوئی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ سول حکومتیں خود مہاجروں کے قتل عام میں شامل ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ رمضان المبارک کی 29،ویں بابرکت اور مقدس شب کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد پر رینجرز نے دوبارہ چھاپہ مارکر ایم کیوایم کے سینئر ترین بے گناہ اور معصوم کارکنوں کو گرفتارکیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ رینجرز کو نہ تورمضان المبارک کے تقدس کا احترام ہے اورنہ ہی انہیں خوف خدا ہے لہٰذا سینئرترین مہاجروں سے میری پرزوراپیل ہے کہ وہ فی الفورایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد کے فون نمبر021-3631 3690 ، 021-3632 9900 یا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے رابطہ نمبر00 44 208 905 7300 پررابطہ کرکے اپنے رابطہ نمبرز بھی نوٹ کرادیں ۔ لندن سے رابطہ کمیٹی کا کوئی بھی رکن پہلی فرصت میں ان سے رابطہ کرلے گا۔