ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی سینئر کارکن محترمہ شاہجہاں بیگم عرف چنی باجی کے شوہر اور لیبرڈویژنکے سینئر کارکن سیدمحمودحسین کے انتقال پرتعزیت
آپ اورآپ کے شوہرسیدمحمود حسین نے تحریک کیلئے جوخدمات انجام دی ہیں انہیں بھلایانہیںجاسکتا۔الطاف حسین کی محترمہ شاہجہاں بیگم سے فون پر گفتگو
سیدمحمودحسین مرحوم کی تجہیزوتکفین کے تمام انتظامات کئے جائیں اور ذمہ داران وکارکنان تجہیزوتکفین
میں بھرپورطریقے سے حصہ لیں۔قائدتحریک الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کوہدایت
لندن۔۔۔ 19 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی سینئر کارکن محترمہ شاہجہاں بیگم عرف چنی باجی کوفون کرکے ان سے انکے شوہر اورایم کیوایم کے لیبرڈویژن کے پی ٹی یونٹ کے سینئر کارکن سیدمحمودحسین کے انتقال پرتعزیت کی اورانہیں دلاسہ دیا۔ شاہجہاں بیگم سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آپ اورآپ کے شوہرسیدمحمود حسین نے تحریک کیلئے جوخدمات انجام دی ہیں انہیں بھلایانہیں جاسکتا۔میں اورتحریک کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سیدمحمودحسین مرحوم کی مغفرت فرمائے ،انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ دریں اثناء جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن کوشاہجہاں بیگم کوفوری طورپرپاکستان بھجوانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروفون کرکے رابطہ کمیٹی پاکستان کے ارکان کوہدایت کی کہ سیدمحمودحسین مرحوم کی تجہیزوتکفین کے تمام انتظامات کئے جائیں اور ذمہ داران وکارکنان تجہیزوتکفین میں بھرپورطریقے سے حصہ لیں اورذمہ داران اورخواتین کارکنان اہل خانہ کی دلجوئی کریں ۔مزیدبرآں شاہجہاں بیگم کے شوہرکے انتقال کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان اورشعبہ ء خواتین کی ارکان شاہجہاں بیگم کی قیام گاہ پہنچ کران سے تعزیت کی اورانہیں دلاسہ دیا۔