ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے قمرمنصورکی والدہ محترمہ فہمیدہ اختر کی خیریت دریافت کی
قمرمنصورکی والد کافی عرصہ سے علیل ہیں اوراپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد ان کی طبیعت مزیدبگڑگئی ہے
آپ تنہانہیں ہیں ، آزمائش کی اس گھڑی میں پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔قمرمنصورکی والدہ محترمہ فہمیدہ اخترسے گفتگو
قمرمنصورکی رہائی کے لئے انصاف کاہردروازہ کھٹکھٹایاجائے گا۔ندیم نصرت
جس غم سے میں دوچارہوں وہی غم اس وقت ہزاروں گھروں میں ہے۔قمرمنصورکی والدہ محترمہ فہمیدہ اختر
شہیدوں، لاپتہ ، اسیراور روپوش بیٹوں کی ماؤں کے دکھ کابھی احساس ہے۔ محترمہ فہمیدہ اختر
لندن ۔۔۔ 18 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکی والدہ محترمہ فہمیدہ اختر کوفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔ قمرمنصورکی والدہ کافی عرصہ سے علیل ہیں اوراپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد ان کی طبیعت مزیدبگڑگئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے قمرمنصورکی والدہ کی فون پرعیادت کی اورقائدتحریک الطاف حسین اورتمام ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے قمر منصور کی والدہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی صحتیابی کی دعاکی ۔انہوں نے کہاکہ آپ تنہانہیں ہیں بلکہ آزمائش کی اس گھڑی میں پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔انہوں نے یقین دلایاکہ قمرمنصورکی رہائی کے لئے انصاف کاہردروازہ کھٹکھٹایاجائے گا۔ اس موقع پرقمرمنصورکی والدہ محترمہ فہمیدہ اخترنے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جس غم سے اس وقت میں دوچارہوں وہی غم اس وقت ہزاروں گھروں میں ہے اورتحریک کے ہزاروں شہیدوں، لاپتہ ، اسیراور روپوش بیٹوں کی مائیں اس وقت جس غم میں مبتلاہیں میں ان کے دکھ میں بھی شریک ہوں ۔مجھے اپنے بیٹے کے ساتھ ساتھ ان تمام ماؤں کے بیٹوں کابھی احساس ہے۔
English