محب وطن پاکستانیو!
السلام علیکم
آج میں آپ سب کوعیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے آپ سے اورخصوصاً تمام باضمیرلکھاریوں۔۔۔قانون دانوں۔۔۔کالم نگاروں۔۔۔ مضمون نگاروں۔۔۔ ٹی وی ٹاک شوز کے اینکرز۔۔۔اور ٹی وی ٹاک شوزمیں شریک ہونے والے مختلف شعبوں کے ماہرین سے بڑے ادب کے ساتھ سوال کرتاہوں کہ وہ بتائیں کہ رینجرز کی جانب سے رمضان المبارک کی مقدس29ویں شب کونائن زیروپرچھاپہ مارنے کاکیاضروری جواز تھا ؟ جہاں گرفتاریاں بھی کی گئیں۔ یہ چھاپہ چونکہ سحری کے وقت مارا گیاتھاتوروزہ داروں کوسحری بھی کرنے نہیں دی گئی۔ اب اس کارروائی کے نتیجے میں مہاجروں میں کیسے جذبات پیداہوں گے؟۔۔۔ یہ آپ کو عوام کوبتاناچاہیے۔آپ جواب نہ دیں توآپ کی مرضی، لیکن یہ میری آپ سے اپیل ہے کہ آپ میرے اس سوال کاجواب ضرور دیں۔
بہت بہت شکریہ
والسلام
احقر
الطاف حسین
17جولائی 2015ء
لندن