Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت نے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں پر جھوٹے مقدمات بنانے شروع کردیئے۔الطاف حسین


حکومت نے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں پر جھوٹے مقدمات بنانے شروع کردیئے۔الطاف حسین
 Posted on: 7/15/2015
حکومت نے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں پر جھوٹے مقدمات بنانے شروع کردیئے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کاگھروں سے نکلنا مشکل بنادیاہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے بیشتر سیکٹر اور یونٹ انچاجزاوردیگرذمہ داروں کوگرفتارکیاجاچکاہے۔الطاف حسین
عوام سے اپیل کر تا ہوں کہ نائن زیرویاخدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکز میں پہنچ کر زکوٰۃ فطرے کے عطیات جمع کرائیں
ان عطیات کی مددسے غریب ومستحقین کی بلاامتیاز مددکی جائے گی جس کاسلسلہ برسوں سے جاری ہے
تمام تر نامساعدحالات کے باوجوکل بروزجمعرات عزیزآبادمیں سالانہ امدادی پروگرام کیا جائے گا
کل غریب ومستحق بیواؤں، یتیموں اور ناداروں میں امدادی سامان تقسیم کیاجائے گاتاکہ وہ بھی عیدکی خوشیاں مناسکیں 
لندن ۔۔۔ 15 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اب یہ واضح ہوچکاہے کہ حکومت نے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں پر جھوٹے مقدمات بنانے شروع کردیئے ہیں ۔اس سے پہلے رینجرزکی جانب سے یہ اعلان کیاجاچکاہے کہ ایم کیوایم کے سیکٹراوریونٹ انچارجزکوگرفتارکیاجائے گا اور اس اعلان کے مطابق ایم کیوایم کے بیشتر سیکٹر اور یونٹ انچاجزاوردیگرذمہ داروں کوگرفتارکیاجاچکاہے لہٰذا میں پاکستان خصوصاً کراچی اورسندھ کے عوام سے اپیل کر تا ہوں کہ حق پرست مائیں بہنیں اوربزرگ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرویاخدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکز واقع فیڈرل بی ایریا بلاک 14میں خود پہنچ کر زکوٰۃ فطرے کے عطیات جمع کرائیں۔ نائن زیرواورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزپر جگہ جگہ ڈبے بھی رکھ دیے گئے ہیں عوام ان ڈبوں میں بھی اپنے عطیات ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان عطیات کی مددسے غریب ومستحقین کی بلاامتیاز مددکی جائے گی جس کاسلسلہ برسوں سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام تر نامساعدحالات کے باوجوکل بروزجمعرات عزیزآبادمیں سالانہ امدادی پروگرام کیا جائے گاجس میں غریب ومستحق بیواؤں، یتیموں اور ناداروں میں امدادی سامان تقسیم کیاجائے گاتاکہ وہ بھی عیدکی خوشیاں مناسکیں ۔
وڈیو

11/22/2024 11:52:18 AM