Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کسی بھی سازشی ہتھکنڈے کے ذریعے کراچی پرقبضہ نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین


کسی بھی سازشی ہتھکنڈے کے ذریعے کراچی پرقبضہ نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین
 Posted on: 7/15/2015
کسی بھی سازشی ہتھکنڈے کے ذریعے کراچی پرقبضہ نہیں کیاجاسکتا، الطاف حسین 
سول حکومتیں اب غیر جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر جائز و ناجائز ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم سے کراچی چھیننا چاہتی ہیں ، الطاف حسین 
ایم کیوایم کی این اے 246کی نشست پر تاریخی جیت کے بعد بھی پاکستان کے سویلین اور غیر سیویلین ادارو ں نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ، الطا ف حسین 
سویلین اور غیر سویلین ادارے اور حکومتیں مشترکہ طور پر اتحاد کرکے بار بار ایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے ریاستی آپریشن کرچکے ہیں، الطاف حسین 
این اے 246کے ضمنی الیکشن میں غیر سویلین اور دیگر ملکی اداروں نے ایم کیوایم کو شکست دلانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ، الطا ف حسین 
محروم و مظلوم عوام کے حقوق کیلئے اپنی 37سالہ زندگی جدوجہد میں لگا دی ، الطاف حسین 
ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ داران وفا کا تقاضا نبھاتے ہوئے ، وعدو ں کا پاس رکھتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہے، الطاف حسین 
اللہ تعالیٰ اور عوام کی تائید کی بدولت ایم کیوایم کا پرچم بلندیوں پر لہراتا رہے گا ، الطاف حسین 
ایم کیوایم پنجاب کے صدر سینیٹر میاں عتیق اور آرگنائزنگ کمیٹی پنجاب سے ٹیلی فون پر گفتگو 
لندن۔۔۔15، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے حقوق کیلئے ہزاروں کارکنان نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ہیں اور ہم کسی بھی صورت یا کسی بھی سازشی ہتھکنڈے کے ذریعے کراچی پر قبضہ نہیں ہونے دینگے ، ایم کیوایم کو عوام اور اللہ تعالیٰ کی تائید حاصل ہے اور اسکی بدولت ایم کیوایم کا پرچم بلندیوں پر لہراتا رہے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم پنجاب کے صدر اور حق پرست سینٹر میاں عتیق اور اراکین آرگنائزنگ کمیٹی ایم کیوایم پنجاب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے محروم و مظلوم عوام کے حقوق کیلئے اپنی 37سالہ زندگی جدوجہد میں لگا دی اور اس جدوجہد کے دوران میں نے منشو ر ومقاصد اور نظریاتی لیکچر ز ، سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کرکے ایک ایک ساتھی کو نظریاتی طور پر تیا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ سویلین اور غیر سویلین ادارے اور حکومتیں مشترکہ طور پر اتحاد کرکے بار بار ایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے ریاستی آپریشن کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جدوجہد کے دوران آگ و خون کے دریا عبور کرتی آرہی ہے ، ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ داران وفا کا تقاضا نبھاتے ہوئے ، وعدو ں کا پاس رکھتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہے لیکن سویلین حکومت اور غیر سویلین اداروں کے ایجنٹ نہیں بنے بلکہ انہوں نے آزمائش کے بعد اپنی جان دینا گوارہ کیا لیکن اپنے ظرف و ضمیر کاسودا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں این اے 246کراچی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کو شکست دینے کیلئے ایک طرف تمام حربے استعمال کئے گئے تو دوسری جانب غیر سویلین اور اداروں نے بھی ایم کیوایم کو اس انتخاب میں شکست دلانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی لیکن اس کے باوجود اللہ کے فضل و کرم سے تمام تر سویلین اور غیر سویلین اور حکومت کے مل جانے ، سازشی ہتھکنڈوں اور آزمائش کے بعد یہ ایم کیوایم سے این اے 246کی سیٹ حاصل نہیں کرسکے اور عوام نے تمام تر پریشانیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ایم کیوایم کوشاندار فتح سے ہمکنار کرایا ۔ انہوں نے کہاکہ این اے 246کی نشست پرایم کیوایم کی واضح اور شاندار کامیابی کے بعد بھی پاکستان کے سویلین اور غیر سویلین اداروں نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سول حکومتیں اب غیر جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر جائز و ناجائز ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم سے کراچی چھیننا چاہتی ہیں یعنی کراچی کوغیر جمہوری ہتھکنڈوں اور مافیا کے ذریعے ایم کیوایم سے حاصل چاہتے ہیں ۔ انہوں نے میاں عتیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب تک ایم کیوایم کو عوامی اور رضاکارانہ مینڈیٹ حاصل ہے تب تک کسی بھی طاقت کے ذریعے حکومت یا غیر جمہوری لوگ ایم کیوایم سے کراچی نہیں چھین سکتے اور ہم کراچی میں مافیا ، چور اچکوں کا قبضہ نہیں ہونے دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریکی جدوجہد میں حق پرستی کی خاطر ہزاروں ساتھیوں نے جانوں کا نذرانہ دیا لیکن کوئی بھی ہتھکنڈہ استعمال کرلیاجائے عوام الطاف حسین کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اللہ تعالیٰ کی تائید اور عوام کی حمایت حاصل ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ایم کیوایم کر پرچم کراچی سمیت ملک بھر میں بلندیوں پر لہراتا نظر آئے گا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں سینیٹرعتیق اور اراکین آرگنائزنگ کمیٹی پنجاب نے جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پر اپنے بھر پور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب کے حق پرست عوام تمام تر نامساعد حالات کے باوجود جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ 

12/23/2024 5:01:43 AM