جیکب آباد، خیرپور،نوشہروفیروزاوربینظیرآبادکے تھانوں میں قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج کرنے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
رینجرزکی زیادتیوں کے حقائق بیان کرنے پر قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف مقدمات قائم کئے جارہے ہیں
پیپلزپارٹی کی حکومت ایم کیوایم کے خلاف جس قسم کے رویہ کامظاہرہ کررہی ہے وہ انتہائی شرمناک بھی ہے۔رابطہ کمیٹی
ان مقدمات اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے نہ تو ایم کیوایم کی قیادت کوڈرایاجاسکتاہے اورنہ ہی مظلوموں کے حقوق کی جدوجہدسے روکاجاسکتاہے
کراچی ۔۔۔ 13 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جیکب آباد، خیرپور،نوشہروفیروزاوربینظیرآبادکے تھانوں میں قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورمہاجر ہمدردوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے حقائق بیان کئے ہیں تواس پرسنجیدگی سے غورکرنے کے بجائے قائدتحریک الطاف حسین کوریاستی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے اوران کے خلاف مقدمات قائم کئے جارہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے مقدمات کے اندراج پر حکومت سندھ کی بھی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کاہرمشکل وقت میں ساتھ دیالیکن آج پیپلزپارٹی کی حکومت ایم کیوایم کے خلاف جس قسم کے رویہ کامظاہرہ کررہی ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہی نہیں بلکہ انتہائی شرمناک بھی ہے۔رابطہ کمیٹی نے اس عمل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان مقدمات اور اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے نہ تو ایم کیوایم کی قیادت کوڈرایاجاسکتاہے اورنہ ہی مظلوموں کے حقوق کی جدوجہدسے روکاجاسکتاہے۔