ڈی جے بٹ اورٹینٹ والے کے پیسے فی الفوراداکئے جائیں
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضاکی عمران خان اورتحریک انصاف کے دیگرمرکزی رہنماؤں سے اپیل
کسی بھی فردکے ساتھ ایسی زیادتی کا عمل کرنااللہ اوررسولؐ کوقطعی پسند نہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضا
لندن ۔۔۔ 12جولائی 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضا نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کے دیگرمرکزی رہنماؤں سے اللہ اوررسولؐ کے نام پر اپیل کی ہے کہ وہ ڈی جے بٹ کے پیسے فی الفوراداکردیں کیونکہ کسی بھی فردکے ساتھ ایسی زیادتی کا عمل کرنااللہ اوررسولؐ کوقطعی پسند نہیں اس کاعذاب صرف زیادتی کرنے والے فردپرنہیں بلکہ امت پرآتاہے۔ لہٰذا ہماری درخواست ہے کہ ڈی جے بٹ کے واجب الادا پیسے فوری طور پر اداکئے جائیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضا نے کہاکہ دھرنے کے دوران ٹینٹ لگانے والے کے پیسے بھی اداکئے جائیں ورنہ خدشہ ہے کہ ٹینٹ والاخودسوزی کرلے گالہٰذا خداراٹینٹ والے کے بھی پیسے ادا کئے جائیں۔انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہارکیاکہ ڈی جے بٹ کواس کے پیسے واپس کرنے کے بجائے پی ٹی آئی کے رہنماالٹاڈی جے بٹ کوہی موردالزام ٹھہرارہے ہیں۔