بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے تعاقب کرنے پرسابق وائس ائیرمارشل شاہد لطیف کا پیشاب نکل گیاتھا
کراچی۔۔۔12، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ریٹائرڈوائس ائیرمارشل شاہد لطیف کا ایک آزمائشی پرواز کے دوران بھارتی طیاروں نے تعاقب کیا تھا جس پر خوف کے باعث ان کاپیشاب نکل گیا تھا۔ اتوار کو ایم کیوایم کے ذمہ داروں کو ایک بڑے اجلاس سے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر نے ان سے کچھ عرصہ قبل ملاقات میں یہ واقعہ سنایا کہ شاہد لطیف ترقی پانے کے بعدصرف کبھی کبھی تربیتی یاآزمائشی پروازیں کرتے تھے ۔ ایک مرتبہ ایسی ہی پرواز کے دوران وہ غلطی سے بھارتی حدود کے قریب پہنچ گئے تھے جس پر بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے ان کا تعاقب شروع کردیا ۔ شاہد لطیف بھارتی طیاروں کو تعاقب میں آتا دیکھ کر بے پناہ گھبرا گئے اور فوری بھاگ نکلے اور انہوں نے اپنا طیارہ ایک قریبی بیس پر اتاردیا۔ جب تھوڑی دیر بعد ائیرفورس کا عملہ شاہد لطیف کے طیارے کے معائنے کو پہنچا تو انہیں پتہ چلا کہ طیارے کی سیٹ گیلی تھی جس سے پتہ چلا کہ خوف کے باعث شاہد لطیف کا پیشاب خطا ہوگیا تھا۔