Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب تک وفادار ساتھی موجود ہیں ایم کیو ایم کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی،الطاف حسین


جب تک وفادار ساتھی موجود ہیں ایم کیو ایم کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی،الطاف حسین
 Posted on: 7/11/2015
جب تک وفادار ساتھی موجود ہیں ایم کیو ایم کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی،الطاف حسین 
تحریک کی خاطرقیدوبندکی صعوبتیں جھیلنے والے کارکنان تحریک کا اثاثہ اور میرا فخرہیں،الطاف حسین
ایم کیو ایم کے بہادر ، وفادار اور ثابت قدم ساتھی اس تحریک کی روح ہیں
حراست کے دوران کارکنوں پرتشددکے ساتھ ساتھ ان کی جس طرح تذلیل کی جاتی ہے اسے بیان نہیں کیا جاسکتا 
تحریک کیلئے اسیری کی صعوبتیں جھیلنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یادگارقائم کی جائے گی جس میں ایسے کارکنوں کے نام کنداں کئے جائیں گے
اسیری کی صعوبتیں گزار نے کے بعد رہائی پانے والے ایم کیو ایم کے کارکنوں سے گفتگو 
لندن۔۔ 11جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بہادر ، وفادار اور ثابت قدم ساتھی اس تحریک کی روح ہیں جس طرح جب تک جسم میں روح رہتی ہے جسم زندہ رہتا ہے اسی طرح جب تک ایم کیو ایم کے وفادار ساتھی موجود ہیں ایم کیو ایم کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔ انہوں نے یہ بات جیلوں سے رہا ئی پانے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رہا ہوکر آنے والے کارکنوں نے زوردار نعرے لگا کر قائدتحریک الطاف حسین سے اپنی وفاداری اورمحبت وعقیدت کا اظہار کیا۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ انسان عام طور پر جسمانی تشدد ، ظلم و جبر تو برداشت کر لیتا ہے لیکن حراست کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کے ساتھ ساتھ ان کو جس طرح مغلظات دی جاتی ہیں اور ان کی تذلیل کی جاتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔ اس تمام تر ذہنی و جسمانی تشدد کے باوجود ایم کیو ایم کے اسیر کارکنان رہائی کے بعدجس طرح دوبارہ فعال ہو کر کام کررہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت نہ تو ایم کیو ایم ختم کرسکتی ہے اور نہ ہی ان کارکنان کو الطاف حسین سے دور کرسکتی ہے۔جناب الطاف حسین نے رہائی پانے والے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خود میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں ان لوگوں سے گفتگو کررہا ہوں جو اسیری کی ذہنی و جسمانی صعوبتیں گزار کر آئے ہیں اور خوفزدہ ہو کر گھر بیٹھنے کے بجائے دوبارہ تحریک میں فعال ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے رہائی پانے والے کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے کارکنان تحریک کی روح، تحریک کا اثاثہ اور میرا فخر ہیں۔ مجھے آپ پر ناز ہے، آپ میرا غرور ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کے حوصلوں کو قائم رکھے ان میں مزید اضافہ کرے اور آپ کو تمام تر پریشانیوں سے دور رکھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور نہ صرف آپ کو بلکہ آپ کے والدین اور دیگر اہل خانہ کو بھی اجر عظیم عطا کرے کیونکہ آپ کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھی کڑے وقت میں ثابت قدمی اور وفاداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے کہاکہ تحریک کیلئے اسیری اورقیدوبندکی صعوبتیں جھیلنے والے کارکنوں کوان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک ایسی یادگارقائم کی جائے گی جس میں ایسے کارکنوں کے نام کنداں کئے جائیں گے تاکہ ان کی قربانیاں تاریخ میں یاد رکھی جائیں ۔
وڈیو

12/23/2024 1:06:35 AM