سعودی عرب کے سابق وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر سعودی عرب کے شاہ سلیمان اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ الطاف حسین
سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں منعقدکی جانے والی افطار پارٹیوں سے خطاب
لندن۔۔۔10،جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے سعودی عرب کے سابق وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر سعودی عرب کے شاہ سلیمان بن عبدالعزیز اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ وہ محبان پاکستان کے زیراہتمام سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں منعقدکی جانے والی افطارپارٹیوں سے بیک وقت خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سعودی عرب کے بادشاہ خادم حرمین شریفین شاہ سلیمان بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کا اقتدار سنبھالنے پر اپنی اور ایم کیوایم کے کروڑوں کارکنان وہمدردوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی
English