Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر اجاگر نہیں کیا۔ الطاف حسین


وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر اجاگر نہیں کیا۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/10/2015
وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر اجاگر نہیں کیا۔ الطاف حسین
وزیراعظم کواتنی جرات نہ ہوئی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے کیا پاکستان کی حکومت مسئلہ کشمیر سے دستبردار ہوچکی ہے؟
68 سال گزرجانے کے باوجود مہاجروں کو ’’فرزند زمین‘‘ تسلیم نہیں کیاجاتا،ہماری حب الوطنی پر شک کیاجاتا ہے
ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا لیکن مہاجرہونے کی وجہ سے انہیں بھی فرزند زمین تسلیم نہیں کیاگیا
پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے اور پاکستان کو دولخت کرنے والے آج بانیان پاکستان کی اولادوں پر غداری اور ملک دشمنی کے الزامات لگارہے ہیں
ایم کیوایم کے علاوہ کونسی سیاسی جماعت تھی جس نے سب سے پہلے بڑھ کر ’’ضرب عضب ‘‘ کی حمایت کی ؟
کیا ہم نے فوج کی حمایت کرکے کوئی گناہ کیا تھا جس کی پاداش میں آج ایم کیوایم کودیوار سے لگایاجارہا ہے ؟
ایم کیوایم کامینڈیٹ تسلیم کرنے کے بجائے اس کوصفحہ ہستی سے ختم کرنے اورمہاجروں کوکچلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں
ہم نے بھی تہیہ کررکھاہے کہ ہم ہرقسم کی قربانی دیدیں گے لیکن غلامی کی زندگی قبول نہیں کریں گے
محبان پاکستان کے زیراہتمام سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں منعقدکی جانے والی افطارپارٹیوں سے بیک وقت خطاب
سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں مقیم لاکھوں پاکستانی بھاری زرمبادلہ بھیج کر قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کررہے ہیں
سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں مقیم تمام پاکستانی مملکت سعودی عرب کے قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔10،جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریند رمودی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ممبئی حملوں کا باربار تذکرہ کیاگیا لیکن پاکستانی وزیراعظم کو اتنی جرات نہیں ہوئی کہ وہ مسئلہ کشمیر اجاگرکرتے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف آوازاٹھاتے ۔ کیا پاکستان کی حکومت مسئلہ کشمیرسے دستبردار ہوچکی ہے؟ انہوں نے ان خیالات کااظہار محبان پاکستان کے زیراہتمام سعودی عرب اورمختلف خلیجی ریاستوں میں منعقدکی جانے والی افطارپارٹیوں سے بیک وقت خطاب کرتے ہوئے کیاجن میں سینکڑوں کی تعدادمیں پاکستانی نوجوانوں، بزرگوں،خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے شرکاء کورمضان المبارک کے آخری عشرے کی مبارکبادپیش کی اوران سے کہا کہ وہ اس آخری عشرے کی نمازوں اوراس کی طاق راتوں میں اپنی عبادات میں تحریک کے شہیدوں کی مغفرت اورتحریک کودرپیش مشکلات کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ 1947ء سے لیکرآج 68 سال گزرجانے کے باوجود پاکستان بنانے والوں کی اولادوںیعنی مہاجروں کو ’’فرزند زمین‘‘ تسلیم نہیں کیاجاتا،ڈاکٹر عبدالقدیرخان جیسے ممتازایٹمی سائنسدان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا لیکن مہاجرہونے کی وجہ سے انہیں بھی فرزند زمین تسلیم نہیں کیاگیا۔ہماری حب الوطنی پر شک کیاجاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ طرفہ تماشا ہے کہ پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے اور پاکستان کو دولخت کرنے والے آج ان لوگوں کی اولادوں پرہی غداری ، ملک دشمنی اور بھارتی ایجنٹ ہونے کے الزامات لگارہے ہیں جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کوانگریزوں کی غلامی سے نجات دلائی ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ 1971ء میں 93 ہزارکی تعدادمیں ہتھیارڈالنے والے فوجی تو دو سال بعد واپس آگئے جبکہ پاکستان فوج کاساتھ دینے والے آج بھی بنگلہ دیش کے ریڈکراس کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ نہایت ظلم اورافسوس کی بات ہے کہ لاکھوں افغان باشندوں کوتو اسلام کے نام پر پاکستان لاکربسایاجاسکتاہے لیکن ڈھائی لاکھ پاکستانی باشندوں کو ان کے اپنے وطن واپس نہیں لایاجاتا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ریڈکراس کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے ان محصورپاکستانیوں کوپاکستانی پاسپورٹ جاری کرکے فی الفوروطن واپس لایاجائے۔
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ مختلف اوقات میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن ہوتے رہے، ہمارے بے گناہ ساتھی اسیر، شہیداورلاپتہ ہوتے رہے،ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کیاجاتارہا ۔آج بھی بعض متعصب اینکرپرسنز اور سیاسی تجزیہ نگار تبصرے اورتجزیے کرنے کے بجائے خود ہی جج بن کر ایم کیوایم کے خلاف فیصلے سنارہے ہیں اور من گھڑت قصے کہانیاں سناکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ ایم کیوایم کے علاوہ کونسی سیاسی جماعت تھی جس نے سب سے پہلے بڑھ کر مذہبی انتہاء پسندوں کے خلاف ’’ضرب عضب ‘‘ کی حمایت کی ؟ ایم کیوایم نے پاک فوج کے جوانوں کی حمایت میں ایک ملین افراد کی ریلی نکالی اور مجھ سمیت ریلی کے لاکھوں شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو سیلوٹ پیش کیا۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا ہم نے پاک فوج کی حمایت کرکے کوئی گناہ کیا تھا جس کی پاداش میں آج ایم کیوایم کودیوار سے لگایاجارہا ہے ؟
جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قوم کویہ بتایاگیاتھاکہ آپریشن دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیاجائے گالیکن قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کراچی میں آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے،اس وقت تک ایم کیوایم کے ہزارو ں رہنماؤں، عہدیداروں اورکارکنوں کوگرفتارکیا جاچکا ہے ،50 سے زائد کارکنان کو گرفتارکر کے لاپتہ کردیا گیا ہے جبکہ درجنوں کارکنوں کو حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کردیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اپنی آبزرویشن میں کئی جماعتوں کے نام لیکرکہاکہ ان کے عسکری ونگ ہیں لیکن رینجرزکی جانب سے محض ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے۔ رینجرز نے بیان دیا کہ ایم کیوایم کے سیکٹراوریونٹ انچارجز کو گرفتارکیاجارہا ہے کیونکہ انہیں تنظیمی کمیٹی عسکری تربیت دیتی ہے جبکہ ایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ آخرکس آئین اورقانون کی شق کے مطابق کسی جماعت کا عہدہ رکھنے والا مجرم قراردیاجارہاہے ؟انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے شوکت خانم اسپتال کیلئے لوگوں سے چندہ جمع کرے تورینجرزوالے اسے کندھے پربٹھائے رکھتے ہیں جبکہ ہمارافلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن غریب ونادارافرادکی امدادکیلئے زکوٰۃ فطرے کے عطیات جمع کرے تورینجرزکہتی ہے کہ یہ بھتہ ہے اورہم ایم کیوایم کوزکوٰۃ فطرہ جمع نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے سوال کیاکہ آخرکس آئین اور قانون کے تحت ایم کیو ایم کی سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جارہی ہے؟کراچی میں نہتے مہاجروں کو ظلم وستم کا نشانہ بنانے والی رینجرز مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنی بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی ؟ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ سانحہ صفورا میں اسماعیلی برادری کے درجنوں افراد کو بیدردی سے قتل کرنے والے جودہشت گردگرفتارہوئے ان کے بارے میں یہ بات منظرعام پر آچکی ہے کہ ان دہشت گردوں کا تعلق جماعت اسلامی کی طلباء تنظیم اسلامی جمعیت طلبا سے رہا ہے اور ان دہشگردوں نے انکشاف کیا کہ وہ داعش کیلئے کام کرتے ہیں۔اس انکشاف کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ جماعت اسلامی اورداعش ایک ہی جماعت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی القاعدہ کے نامی گرامی دہشت گرد جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے گرفتارکیے گئے لیکن رینجرزنے نہ تو جماعت اسلامی کے مرکز پر چھاپہ مارا اور نہ ہی جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے گھرگھر چھاپے مارے گئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ پہلے کہاجاتاتھاکہ ایم کیو ایم والے زورزبردستی سے اوربندوق کی نوک پر ووٹ لیتے ہیں لیکن قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات نے ان الزامات کوغلط ثابت کردیا۔اس الیکشن کے دوران پولنگ بوتھ کے اندراورباہرحتیٰ کہ ووٹوں کی گنتی جہاں ہورہی تھی وہاں بھی رینجرزکے اہلکارتعینات تھے،خواتین ووٹرزنے میڈیاپربتایاکہ رینجرزکے اہلکاروں نے خواتین پردباؤڈالاکہ وہ بلے پرمہرلگائیں، خواتین نے احتجاج کیا، رینجرزنے ووٹرز کوپریشان کیا اس کے باوجود ایم کیوایم نے تقریباًایک لاکھ ووٹ حاصل کرکے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں۔ایم کیوایم کامینڈیٹ تسلیم کرنے کے بجائے اس کوصفحہ ہستی سے ختم اورمہاجروں کوکچلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ہم نے بھی یہ تہیہ کررکھاہے کہ ہم ہرقسم کی قربانی دیدیں گے لیکن غلامی کی زندگی قبول نہیں کریں گے۔ جناب الطا ف حسین نے محبان پاکستان کے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک کی حق پرستانہ جدوجہد میں محبان پاکستان کے کارکنوں نے جو مثالی کردار کیاوہ ناقابل فراموش ہے،ایک بارپھرہماری تحریک آزمائش کے دورسے گزررہی ہے ، اس نازک وقت میں قوم کے ایک ایک نوجوان،بزرگ ماں اوربہن کافرض ہے کہ وہ آزمائش کے اس وقت میں قوم کی بقاء اوراپنی نسلوں کے بہترمستقبل کے لئے اپنااپناکرداراداکریں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ سعودی عرب اوردیگرخلیجی ریاستوں میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگارکے سلسلے میں مقیم ہیں جوبھاری زرمبادلہ پاکستان بھیج کر قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کررہے ہیں ۔انہوں نے سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں مقیم تمام پاکستانی بھائیوں سے کہتا ہوں کہ وہ مملکت سعودی عرب کے قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔جناب الطاف حسین نے افطارپارٹی کے شرکاء کورمضان المبارک اورجمعۃ الوداع کی مبارکبادپیش کی اوران سے کہاکہ وہ آج کے مبارک موقع پر قوم ، تحریک اور حق پرست شہداء کو خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ 

1/11/2025 4:50:42 AM