Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا کراچی میں یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کا دورہ


متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا کراچی میں یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کا دورہ
 Posted on: 7/9/2015 1
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا کراچی میں یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کا دورہ 
وفد میں سید علی رضا عابدی ،ڈاکٹر صغیر احمد، جمال احمد اور ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے اراکین شامل تھے،ترجمان ایم کیو ایم
وفد کے اراکین نے اسکاؤٹس کے دستوں اور علماء کرام سے ملاقات کرکے جناب الطاف حسین کی جانب سے
اتحاد بین المسلمین کا پیغام پہنچایا
کراچی ۔۔۔9 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے ہمراہ کراچی میں یوم علیؓ کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کا پیغام پہنچایا۔وفد میں حق پرست اراکین اسمبلی سید علی رضا عابدی ، ڈاکٹر صغیر احمد، جمال احمد شامل تھے۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے جلوس کی حفاظتی ذمہ داری پر مامور اسکاؤٹس کے دستوں اور مختلف علماء کرا م سے ملاقات کرکے ان سے جلوس کے انتظامی امور کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر علماء کرام نے وفدکے اراکین کا شکریہ اداکرتے ہوئے جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے جناب الطاف حسین کی صحت ، تندرستی و درازئ عمر کیلئے خصوصی دعا ئیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

1/11/2025 4:54:39 AM