ایم کیوایم کی جدوجہدمیں قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے کارکنان،عوام ، ماؤں بہنوں اور بزرگوں کابڑاکردارہے۔الطاف حسین
تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود وہ جس طرح ہمت وحوصلے سے کام کررہے ہیں اس پر انہیں سلام پیش کرتاہوں
چاہے کیسے ہی حالات ہوں وہ ایم کیوایم کاساتھ نہیں چھوڑیں گے اورآپ کی قیادت میں جدوجہدجاری رکھیں گے
قصبہ علی گڑھ سیکٹرسے تعلق رکھنے والے بزرگ کارکنوں اورشعبہ خواتین کی کارکنوں سے گفتگو
چاہے کیسے ہی حالات ہوں آپ کاساتھ نہیں چھوڑیں گے اور جدوجہدجاری رکھیں گے۔ خواتین اوربزرگوں کاعزم
لندن ۔۔۔ 8 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے کارکنان،عوام ، ماؤں بہنوں اوربزرگوں کابڑاکردارہے۔انہوں نے یہ بات آج قصبہ علی گڑھ سیکٹرسے تعلق رکھنے والے بزرگ کارکنوں اورشعبہ خواتین کی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں کئی بارسخت کٹھن اورآزمائش کے دور آئے لیکن ہرکڑے وقت میں قصبہ علی گڑھ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اورعوام نے تمام ترکٹھن حالات میں بھی ایم کیوایم کا ساتھ نہیں چھوڑااورآج بھی وہ تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود جس طرح ہمت وحوصلے سے کام کررہے ہیں اس پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین اورسلام پیش کرتاہوں۔ اس موقع پر خواتین اوربزرگوں نے جناب الطا ف حسین کویقین دلایا کہ چاہے کیسے ہی حالات ہوں وہ ایم کیوایم کاساتھ نہیں چھوڑیں گے اورآپ کی قیادت میں جدوجہدجاری رکھیں گے۔
English