ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کا کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں پرمشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر رینجرز کے اقدامات اور آپریشن پر عوامی ریفرنڈم
کرایاجائے، الطاف حسین
کراچی میں رینجرز کے اقدامات اور آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کراکر عوام کی خواہشات اور رضا کا مینڈیٹ
حاصل کیوں نہیں کرلیاجاتا، ؟الطاف حسین
سابق لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ کا یہ بیان کہ کراچی کے عوام کی اکثریت رینجرز کے آپریشن کے حق میں ہے جھوٹا ، بے بنیاد
اور حقائق کے بر خلاف ہے، الطاف حسین
لندن۔۔۔8، جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت کے نمائندے سابق لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ کے اس بیان کو کہ کراچی کے عوام کی اکثریت رینجرز کے آپریشن کے حق میں ہے اور کراچی آپریشن عوام کی اکثریت کی خواہشات کے مطابق کیاجارہا ہے کو جھوٹا ، بے بنیاد اور حقائق کے بر خلاف قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت کے نمائندے سابق لیفٹیننٹ جنرل عبدا لقادر بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ کراچی کے عوام رینجرز آپریشن سے خوش ہیں تو وہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں پرمشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیں اور اس کمیٹی کی نگرانی میں کراچی میں رینجرز کے اقدامات اور آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کراکر عوام کی خواہشات اور رضا کا مینڈیٹ حاصل کیوں نہیں کرلیتے ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کے کراچی آپریشن پر عوامی ریفرنڈم سے سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہوسکے گا اور عوامی حمایت کے معیار کوبھی جانچا جاسکے گا۔
وڈیو