ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات لگانے والے اینکرپرسنز، سیاسی تجزیہ نگاروں اور ان جیسے دیگرعناصر کو قانون کی عدالت میں اپنے ایک ایک لفظ کا جواب دینا ہوگا۔ ندیم نصرت
بیشتر عناصر ایم کیوایم پر سراسر جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگاتے آئے ہیں اور اب بھی لگارہے ہیں
گزشتہ چند ماہ میں ایم کیوایم اور اسکے ذمہ داران و کارکنان کا جس طرح بدترین میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے اسکی نظیر نہیں ملتی
لندن ۔۔۔ 7 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے اپنے ایک بیان میں ایم کیوایم پرجھوٹے الزامات اوربہتان لگانے والے اینکرپرسنز، سیاسی تجزیہ نگاروں اوران جیسے دیگرعناصرکومتنبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جن لوگوں نے بغیرثبوت وشواہد کے ایم کیوایم پرطرح طرح کے جھوٹے الزاما ت اوربہتان لگائے ہیں وقت آنے پر ان سب کو قانون کی عدالت میں اپنے ایک ایک لفظ کا جواب دینا ہوگا ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم دشمنی میں بیشترعناصر ایم کیوایم پر سراسرجھوٹے، من گھڑت اوربے بنیاد الزامات لگاتے آئے ہیں اوراب بھی لگارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے جوقانون کی پاسداری، آئین کی بالادستی اور جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے لیکن گزشتہ چندماہ میں ایم کیوایم اوراس کے ذمہ داران وکارکنان کا جس طرح بدترین میڈیا ٹرائل کیا گیا اور تاحال کیا جارہا ہے اورجس طرح جھوٹے اورمن گھڑت الزامات کا سہارالے کران کی کردارکشی کی جارہی ہے اس کی نظیرملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ان تمام جھوٹے الزامات کی حقیقت عوام کے سامنے آجائے گی اور جن لوگوں نے ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں ان سب کوعدالت اورقانون کا سامنا کرناپڑے گا۔
وڈیو
English