ایم کیو ایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 165کے کارکن محمد ہاشم کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔۔7جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم یونٹ 165لیاقت آباد سیکٹر کے کارکن محمد ہاشم ولد محمد سکندر کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید محمد ہاشم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے شہید کے اہلخانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد ہاشم شہید کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ، انکی بیوہ اور بچوں سمیت تمام سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔