Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی یونٹ165کے کارکن محمد ہاشم کے ماورائے عدالت بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی یونٹ165کے کارکن محمد ہاشم کے ماورائے عدالت بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 7/7/2015 1
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی یونٹ165کے کارکن محمد ہاشم کے ماورائے عدالت بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت
محمد ہاشم کو 4جولائی کی صبح پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے شہید کی عارضی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا اورانکی تشدد زدہ لاش گزشتہ روز سرجانی زیرو پوائنٹ کے مقام سے ملی ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
کراچی میں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اہلکاروں کو ایم کیو ایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور ان پر ظلم کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے،رابطہ کمیٹی
کراچی میں پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ،دوران حراست ان پر انسانیت سوز تشدد اور کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا سختی سے نوٹس لیاجائے
وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ سندھ اور انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
محمد ہاشم شہید کو شہداء قبرستان یاسین آباد میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عظیم فاروقی ، ایم کیو ایم سی ای سی کے رکن ، حق پرست رکن قومی اسمبلی ،ایم کیو ایم کے کارکنان کے علاوہ شہید کے عزیزواقارب نے شرکت کی
کراچی ۔۔۔۔7جولائی2015ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 165 کے کارکن محمد ہاشم ولد محمد سکندر کے ماورائے عدالت بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل کوکھلی بربریت قرار دیاہے۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو ایم کیوا یم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور ان پر انسانیت سوز ظلم کرکے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنی من مانی کرتے ہوئے جب جہاں سے چاہتے ہیں ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کو گرفتار کرکے دوران حراست ان پر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور انہیں ماورائے عدالت قتل کردیتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ محمد ہاشم شہید ایم کیو ایم کے کارکن تھے جنہیں 4جولائی کی صبح پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے شہید کی عارضی رہائشگاہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لیا تھا اور انکی تشدد زدہ لاش گزشتہ روز سرجانی زیرو پوائنٹ کے مقام سے ملی ،محمد ہاشم شہید کی عمر 40سال تھی شہید نے سوگواران میں بیوہ، 3بیٹیوں اور 2بیٹوں کو چھوڑا ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ،دوران حراست ان پر انسانیت سوز تشدد اور کارکنان کے ماورائے و عدالت قتل کا سختی سے نوٹس لیکر اس قسم کے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے فی الفو ر اقدامات کریں۔ علاوہ ازیں شہید محمد ہاشم کو شہداء قبرستان یاسین آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید محمد ہاشم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر رحمانیہ مسجد لیاقت آباد نمبر 2میں ادا کی گئی ۔ محمد ہاشم شہید کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عظیم فاروق ، ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن احمد سلیم صدیقی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ایم کیو ایم لیاقت آباد سیکٹر و یونٹ 165ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ شہید کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

1/11/2025 5:03:35 AM