سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر قوم اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو الطاف حسین کی مبارکباد
کرکٹ ٹیسٹ سیریزمیں پاکستانی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں نے دلجمعی کے ساتھ کھیلا اور زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، الطاف حسین
پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ بھی کامیابیوں کے تسلسل کو اسی طرح قرار رکھے گی اور ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کرتی رہے گی، الطاف حسین
کراچی :7جولائی 2015
متحدہ قو می موومنٹ کے قا ئد جنا ب الطاف حسین نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیر یز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شا ندار کا میا بی پرقوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ کرکٹ ٹیسٹ سیریزمیں پاکستانی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں نے دلجمعی کے ساتھ کھیلا اور زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث 10سال بعد پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی جو کہ ملک و قوم کیلئے خوش آئند ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ بھی کامیابیوں کے تسلسل کو اسی طرح قرار رکھے گی اور ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کرتی رہے گی ۔جناب الطاف حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ایک ایک کھلاڑی کو بھی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔
English