Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایف آئی اے کوسندھ میں اضافی اختیارات دینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا بیان جراتمندانہ اورسوفیصددرست ہے ۔الطاف حسین


ایف آئی اے کوسندھ میں اضافی اختیارات دینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا بیان جراتمندانہ اورسوفیصددرست ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 7/6/2015 1
ایف آئی اے کوسندھ میں اضافی اختیارات دینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا بیان جراتمندانہ اورسوفیصددرست ہے ۔الطاف حسین
اگروزیراعلیٰ سندھ ایف آئی اے کو اختیارات دینے کے کالے قانون کے خلاف عدالت میں گئے توایم کیوایم ان کے ساتھ ہرقسم کاسیاسی، قانونی اوراخلاقی تعاون کرے گی۔ الطاف حسین
وزیراعلیٰ سندھ کایہ کہنابھی درست ہے کہ اس قسم کی مداخلت کوروکنے کیلئے مناسب قانون سازی ہونی چاہیے
سندھ کے ساتھ گزشتہ 68سالوں سے ایک کالونی جیساسلوک کیاجارہاہے ،الطاف حسین
سندھ کے لوگوں کواب بیدار ہوجانا چاہیے ۔ الطاف حسین 
سندھ کواس کی مقبوضہ کیفیت سے آزاد کرانے اورایک بااختیارصوبہ کی حیثیت دلانے کیلئے متحدہوکرجدوجہدکرنی چاہیے ۔ 
سندھ کے پارلیمنٹیرینز اپنے سیاسی ونظریاتی اختلافات کوایک طرف رکھ کر سندھ کے جائزآئینی وقانونی حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں ۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 6 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے اس بیان کوجراتمندانہ اورسوفیصددرست قراردیاہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ایف آئی اے کوسندھ میں اضافی اختیارات دینے کوسندھ پرحملہ اورزیادتی قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم وزیراعلیٰ سندھ کے اس جرات مندانہ مؤقف کی بھرپورتائید کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کایہ کہنابھی درست ہے کہ صوبوں کے خلاف اس قسم کی ناانصافیوں اورمداخلت کوروکنے کیلئے مناسب قانون سازی ہونی چاہیے۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ کویقین دلایاکہ اگروہ ایف آئی اے کو سندھ میں اختیارات دینے کے کالے قانون کے خلاف عدالت میں گئے توایم کیوایم ان کے ساتھ ہرقسم کاسیاسی، قانونی اوراخلاقی تعاون کرے گی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھ کے ساتھ گزشتہ 68سالوں سے ایک کالونی جیساسلوک کیاجارہاہے ،سندھ کے لوگوں کواب بیدار ہوجانا چاہیے اورسندھ کواس کی مقبوضہ کیفیت سے آزاد کرانے اورایک بااختیارصوبہ کی حیثیت دلانے کیلئے متحدہوکرجدوجہدکرنی چاہیے۔آخرمیں جناب الطاف حسین نے سندھ کے تمام پارلیمنٹیرینز سے کہاکہ وہ اپنے سیاسی ونظریاتی اختلافات کوایک طرف رکھ کر سندھ کے جائزآئینی وقانونی حقوق کے لئے مشترکہ طورپرجدوجہد کریں ۔
English
وڈیو

1/11/2025 5:04:30 AM