رینجرز نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے انچارج رکن الدین کو گرفتارکرلیا
رکن الدین کورنگی میں اپنے بھائی کے گھرسے افطارمیں شرکت کرنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ رینجرزنے راستے سے انہیں
گرفتارکرلیا
رکن الدین ایم کیوایم کے ساتویں سیکٹرانچارج ہیں جنہیں گرفتارکیاگیاہے
ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کواندھادھندگرفتارکیاجارہاہے ، رمضان کابھی کوئی احترام نہیں کیاجارہاہے
اندھادھندگرفتاریوں سے ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکتابلکہ اس ظلم وبربریت سے عوام میں مزیدنفرتیں پیداہوں گی۔ رابطہ کمیٹی
رکن الدین کورہاکیاجائے اورایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورذمہ داروں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے
کراچی ۔۔۔ 4 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے انچارج رکن الدین کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی تشددکی کارروائیاں روزبروزبڑھتی جارہی ہیں ، ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کواندھادھندگرفتارکیاجارہاہے اورمختلف جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے اوراس کے لئے رمضان کابھی کوئی احترام نہیں کیاجارہاہے۔ آج ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے انچارج رکن الدین کورنگی میں اپنے بھائی کی رہائش گاہ سے دعوت افطارمیں شرکت کرنے کے بعداپنے بیوی بچوں کے ساتھ گھر واپس جارہے تھے کہ رینجرزنے راستے سے انہیں گرفتارکرلیااورانہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ ربطہ کمیٹی نے کہاکہ رکن الدین ایم کیوایم کے ساتویں سیکٹرانچارج ہیں جنہیں گرفتارکیاگیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اندھادھندگرفتاریوں کے اس عمل سے ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکتابلکہ اس ظلم وبربریت سے عوام میں مزیدنفرتیں پیداہوں گی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مطالبہ کیاکہ رکن الدین کورہاکیاجائے اورایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورذمہ داروں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے