پیپلز پارٹی میر جعفر و میر صادق جیسے لوگوں سے اپنی جماعت کو بچاناچاہتی ہے توصوبائی وزیر شرجیل میمن سے رابطہ منقطع کرلے۔ ڈاکٹر سلیم دانش
شرجیل میمن ایجنسیوں کا مخبر (APPROVER) بن چکا ہے۔ ڈاکٹر سلیم دانش
میں انسانیت کے نام پر ، مظلوم و بے قصور لوگوں کو بچانے کے لئے یہ انکشاف کررہوں۔ڈاکٹر سلیم دانش
ایم کیوایم یوکے ایجوئیر یونٹ کے زیر اہتمام افطار پارٹی سے خطاب
لندن۔۔۔4جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے انچارج ڈاکٹر سلیم دانش نے ایم کیوایم یوکے ایجوئیر یونٹ کے زیر اہتمام افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کے دوران انکشاف کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چئیرمین آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ارکان کو متنبہ کرتے ہوئے کہ اگر وہ اپنی پارٹی کو میر جعفر و میر صادق جیسے لوگوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں تو فالفور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن سے رابطہ منقطع کرلیں اور پارٹی کی کوئی سیکرٹ معلومات شئیر نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میں مصدقہ طور پر یہ انکشاف کررہا ہوں کہ شرجیل میمن ایجنسیوں کا مخبر (APPROVER) بن چکا ہے اوراس کے بدلے اربوں روپے کی لوٹی ہوئی رقم رینجرز سے معاف کروا کرگرفتاری سے بچ گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ایک ایک آدمی جس کے گھر چھاپے پڑ رہے ہیں ان کا پتہ بمعہ تفصیلات سے شرجیل میمن رینجرز و دیگر ایجنسیوں کو آگاہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں انسانیت کے نام پر ، مظلوم و بے قصور لوگوں کو بچانے کے لئے یہ انکشاف کررہوں۔