حق پرست عوام، عامر خان کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔2، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ،بہنوں ، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ عامر خان کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔ واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان علالت کے باعث مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور آج سرجری متوقع ہے ۔
English