Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلبہار کالونی میں ایم کیوایم کے سیکٹر آفس پر چھاپے میں گرفتار کئے جانے والوں کی تعداد 16 ہے


گلبہار کالونی میں ایم کیوایم کے سیکٹر آفس پر چھاپے میں گرفتار کئے جانے والوں کی تعداد 16 ہے
 Posted on: 7/2/2015 1
گلبہار کالونی میں ایم کیوایم کے سیکٹر آفس پر چھاپے میں گرفتار کئے جانے والوں کی تعداد 16 ہے
گرفتارشدگان میں سیکٹرانچارج زبیر اشرف، جوائنٹ سیکٹر انچارجز شاکر رضا اور حامد، دویونٹ انچارجز اور دیگر ذمہ داران و کارکنان شامل ہیں
سیکٹرآفس پر افطار کرنے کے بعد عوامی مسائل کے حل اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے زکوٰۃ فطرے کے عطیات جمع کرنے کے سلسلے میں ذمہ داران و کارکنان اور رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف بھی موجود تھے 
سرکاری اہلکاروں نے ذمہ داران و کارکنان کے ساتھ ساتھ حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کے ساتھ بھی بدتمیزی کی 
سرکاری اہلکار دفتر میں موجود دستاویزات اور زکوٰۃ فطرے کی رسیدیں اور دیگر دفتری اشیاء بھی اپنے ساتھ لے گئے
کراچی ۔۔۔ یکم جولائی 2015ء
بدھ کی شب کراچی کے علاقے گلبہارکالونی میں ایم کیوایم ناظم آبادگلبہارسیکٹر کے آفس پر رینجرزکے چھاپے میں گرفتارکئے جانے والوں کی تعداد16ہے جن میں سیکٹرانچارج زبیر اشرف،جوائنٹ سیکٹرانچارجز شاکررضااورحامد ، دویونٹ انچارجزاورکارکنان شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گلبہار کالونی کے علاقے پیتل گلی میں واقع سیکٹرآفس پر افطار کرنے کے بعدعوامی مسائل کے حل اورفلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے زکوٰۃ فطرے کے عطیات جمع کرنے کے سلسلے میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان موجود تھے ۔ جبکہ وہاں حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف بھی موجود تھے ۔ رینجرزنے پرامن طورپربیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے ساتھ ساتھ حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کے ساتھ بھی بدتمیزی کی ۔ رینجرزکے اہلکار دفتر میں موجود دستاویزات اورزکوٰۃ فطرے کی رسیدیں اوردیگردفتری اشیاء بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔ رینجرزکے ہاتھوں گرفتارکئے جانے والوں میں سیکٹر انچارج زبیر اشرف،جوائنٹ سیکٹرانچارجز شاکررضااورحامد کے علاوہ سیکٹرممبر نثار، سیکٹر ممبر حامد، سیکٹرممبر شہزاد ، سیکٹرممبر وسیم ، سیکٹرممبر دانش، سیکٹرممبرقیوم،یونٹ 168کے یونٹ انچارج عباس، یونٹ 181کے یونٹ انچارج امتیاز، یونٹ 188 کے جوائنٹ یونٹ انچارج شاکرانصاری،یونٹ 181کی یونٹ کمیٹی کے رکن عدنان اشرف، یونٹ 181کے کارکنان عظمت،ظفر علی اوریونٹ 188کے کارکن فرخ جاویدبھی شامل ہیں۔ ان گرفتارشدگان کونامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے اوراطلاعات کے مطابق ایم کیوایم کے ان گرفتارشدگان کوسرکاری حراست میں وحشیانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ۔ 

1/11/2025 5:09:00 AM