Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ظلم وجبر کے ذریعے ایم کیوایم کوکمزورکرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔الطاف حسین


ظلم وجبر کے ذریعے ایم کیوایم کوکمزورکرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 6/30/2015
ظلم وجبر کے ذریعے ایم کیوایم کوکمزورکرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔الطاف حسین
انشاء اللہ ماضی کی طرح یہ سازشیں بھی ناکامی سے دوچارہوں گی، اللہ تعالیٰ تحریک کواس امتحان میں بھی سرخروفرمائے گا
نائن زیروپر ایم کیوایم کے رہنماعامرخان کی رہائی کے موقع پر تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے گفتگو
قائدتحریک الطاف حسین کی عامرخان کوانکی رہائی پر مبارکباد اور ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کیا
عامرخان نے اپنے عمل وکردار سے ثابت کردیاکہ جیل اورقیدوبندکی صعوبتیں ایم کیوایم کے رہنماؤں
کارکنوں کے حوصلوں کوختم نہیں کرسکتیں۔الطاف حسین
ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیمیں سرکاری ٹارچرسیلوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں پر تشدد
کے خلاف آوازاٹھائیں۔الطاف حسین
کراچی ۔۔۔ 30 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ظلم وجبر کے ذریعے ایم کیوایم کوکمزورکرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں لیکن انشاء اللہ ماضی کی طرح یہ سازشیں بھی ناکامی سے دوچارہوں گی اورمجھے اللہ تعالیٰ کی ذات سے امیدہے کہ وہ تحریک کواس امتحان میں بھی سرخروفرمائے گا۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر ایم کیوایم کے رہنماعامرخان کی رہائی کے موقع پر تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے عامرخان کوانکی رہائی پر مبارکبادپیش کی اوران کی ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے کہاکہ تم نے اپنے عمل وکردار سے ثابت کردیاکہ جیل اورقیدوبندکی صعوبتیں ایم کیوایم کے رہنماؤں ، کارکنوں کے حوصلوں کوختم نہیں کرسکتیں۔کڑی سے کڑی آزمائشوں سے گزرنے پر تمہیں اورجیل میں تشددبرداشت کرنے والے ایک ایک اسیرساتھی کومیں دل سے سلام تحسین پیش کرتاہوں ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آج ایم کیوایم کے خلاف چاروں طر ف سے سازشوں کا جال اس بری طریقے سے بچھادیا گیا کہ ایم کیوایم کے خلاف اس بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جارہی ہیں ، ایم کیوایم کے سیکٹرانچارجز، یونٹ انچارجزاوردیگرذمہ داران اپنے گھروں پر نہیں رہ سکتے اوراگروہ کسی مجبوری کی بناء پر اپنے گھرآئیں توپولیس اور رینجرز انہیں فوراً گرفتارکرکے ان کے خلاف بلائنڈایف آئی آرزقائم کررہے ہیں اور من پسند بیانات لینے کیلئے ان پرسرکاری ٹارچرسیلوں میں ناقابل برداشت ٹارچر کیاجارہاہے ۔جناب الطاف حسین نے ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ خدارا سرکاری ٹارچرسیلوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں پرکئے جانے والے تشددکے خلاف آوازاٹھائیں اور اس بات کیلئے دباؤ ڈالاجائے کہ تشددکے ذریعے جھوٹے بیانات پر دستخط نہ کرائے جائیں۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ جناح پورکے الزامات کے بعداب ایک الزامات کانیاسلسلہ شروع کردیاگیاہے اوربعض ضمیرفروش عناصر ایم کیوایم کے خلاف جس طرح زہراگل رہے ہیں وہ نہایت افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات لگانے والے انشاء اللہ ایک دن خودشرمندہ ہوں گیا۔ انہوں نے کہاکہ 11مارچ کے نائن زیروپرچھاپے کے بعد بھی مستقل مزاجی کے ساتھ کام کرنے پر رابطہ کمیٹی پاکستان لندن،تمام تنظیمی کمیٹیوں اور نائن زیرو کے شعبہ جات کے ارکان کوانکی ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کیا۔
English
وڈیو

1/11/2025 4:53:53 AM