Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میٹروپولیٹن پولیس کی وضاحت کے بعد ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل بندہوجاناچاہیے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


میٹروپولیٹن پولیس کی وضاحت کے بعد ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل بندہوجاناچاہیے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 6/30/2015
میٹروپولیٹن پولیس کی وضاحت کے بعد ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل بندہوجاناچاہیے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
میڈیااورسیاسی مخالفین کوچاہیے کہ وہ ذمہ داری کامظاہرہ کریں اورایم کیوایم کے خلاف اپنی توانائیاں صرف کرنےکے بجائے ملک کودرپیش اصل سنگین مسائل پر توجہ دیں

کراچی ۔۔۔ 30 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے طارق میرکے حوالے سے میٹروپولیٹن پولیس کی وضاحت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کی اس وضاحت کے بعداصولی طورپراس حوالے سے ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل بندہوجاناچاہیے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے مخالفین سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیاپر ایم کیوایم کے سینئر رکن طارق میرکا جعلی اورخودساختہ بیان سامنے آنے پر ایم کیوایم کے خلاف بہت زہراگل رہے تھے لیکن آج بی بی سی پر ہی میٹروپولیٹن پولیس کاوضاحتی بیان آگیاہے کہ پاکستان میں میڈیاپرآنے والاطارق میرکامبینہ اعترافی بیان میٹروپولیٹن پولیس کی دستاویز نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اب میڈیااورسیاسی مخالفین کو چاہیے کہ وہ ذمہ داری کامظاہرہ کریں اورایم کیوایم کے خلاف اپنی توانائیاں صرف کرنے کے بجائے ملک کودرپیش اصل سنگین مسائل پر توجہ دیں ۔
English

1/11/2025 5:01:51 AM