ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرارشدوہرہ کی والد محترمہ رحیمہ عبداللہ انتقال کرگئیں
مرحومہ رحیمہ عبداللہ کی تدفین آج بعدنمازعصر ہوگی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ڈاکٹرارشد وہرہ سے تعزیت کی
کراچی ۔۔۔ 28 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرارشدوہرہ کی والد محترمہ رحیمہ عبداللہ انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کئی روز سے علیل تھیں۔ مرحومہ کی عمر79سال تھی۔ انتقال کی اطلاع ملنے پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے ڈاکٹرارشد وہرہ سے تعزیت کی اوران سے ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثناء لندن سے بھی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے فون کرکے ڈاکٹرارشدوہرہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ مرحومہ رحیمہ عبداللہ کی تدفین آج بعدنمازعصر ہوگی۔