Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس حیدرآبادمیں ڈینٹل سرجری اینڈبلڈبنک کی توسیع کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا


خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس حیدرآبادمیں ڈینٹل سرجری اینڈبلڈبنک کی توسیع کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا
 Posted on: 6/26/2015
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس حیدرآبادمیں ڈینٹل سرجری اینڈبلڈبنک کی توسیع کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا
افتتاح خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی ورکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹرنصرت شوکت نے ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ کیا
ایم کیوایم خدمت برائے سیاست پریقین رکھتی ہے،ڈاکٹرنصرت شوکت
الطاف حسین کی سیاست سے پہلے خدمت خلق کی تاریخ ہے،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
عوام کواپنے حالات خودبدلنے ہونگے آج گرمی سے لوگوں کابھراحال ہے اورسندھ کی حکمراں جماعت ملک سے باہرہے ،قمرمنصور
حیدر آباد میں نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس میں ڈینٹل سرجری اورلیبارٹری کاافتتاح الطاف حسین بھائی کی طرف سے انمول تحفہ ہے،ڈاکٹرصغیراحمد
آج کوئی ادارہ انسانیت کی خدمت کے لئے کام کررہاہے وہ صرف اورصرف خدمت خلق فاؤنڈیشن کررہاہے ، نوید شمسی 
حیدرآبادمیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس حیدرآبادمیں ڈینٹل سرجری اوربلڈبینک کی توسیع کے آغازکی افتتاحی تقریب سے خطاب 
حیدرآباد:۔۔۔26؍جون2015ء
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس حیدرآبادمیں ڈینٹل سرجری اینڈبلڈبنک کی توسیع کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیاہے ۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی ورکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹرنصرت شوکت نے ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی ،قمرمنصوراورکے کے ایف کے ٹرسٹی ڈاکٹرصغیراحمدکے ہمراہ افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیکل ایڈکمیٹی پاکستان کے انچارج ڈاکٹرفاروق جمیل،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمرقریشی واراکین تنظیمی کمیٹی اور حیدرآبادزونل کمیٹی کے انچارج نویدشمسی واراکین زونل کمیٹی بھی موجودتھے۔افتتاحی تقریب میں حیدرآبادسمیت سندھ کے دیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز ،پروفیسرز،سرجن اورطیب کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرادکے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادنے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ڈینٹل سرجری اوربلڈبینک توسیعی کی افتتاحی تقریب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی ڈاکٹر نصرت شوکت نے کہاکہ ایم کیوایم خدمت برائے سیاست پریقین رکھتی ہے اسی فارمولے پرعمل پیراہوکرقائدتحریک الطاف حسین نے سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے خدمت خلق کمیٹی بنائی جس نے عوام کے تعاون سے آگے چل کرآج خدمت خلق فاؤنڈیشن کاروپ اختیارکرلیاہے اورجونہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہربھی دکھی انسانیت خدمت کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات ہویاخشک سالی،طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی ہو2005ء کاقیامت خیززلزلہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج جولوگ ہم پرجھوٹے اوربے بنیادالزامات لگارہے ہیں انہیں ان الزامات لگانے سے پہلے ہماری دکھی انسانیت کے لئے بے لوث خدمات کا اعتراف کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے بھی ہم پرجھوٹے اوربے بنیادالزامات لگائے لیکن ہم الزامات لگانے والوں کی پروانہیں انشاء ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ان کا منہ کالاہوگا اور ہم خدمت خلق فاؤنڈیشن کی شکل میں اپنی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے گے اورغریب عوام کی بے لوث خدمت کرتے رہیں گے۔حق پرست قومی اسمبلی اوررکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ الطاف حسین کی سیاست سے پہلے خدمت خلق کی تاریخ ہے،قائدتحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بنیادرکھی ہے ،ایم کیوایم غریب ومستحق لوگوں کی خدمت کرتی ہیں ناکہ اس کی تجارت۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں60سالوں سے وہ لوگ قابض ہیں جو عوام کی خدمت کرناہی نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین غریب عوام مسیحاہیں اوروہ ہی قوم کومنزل تک پہنچائیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کے کے ایف لیبارٹری میںآنے والے 70فیصد لوگ ایم کیوایم کے ووٹرزنہیں لیکن پھربھی ہم ان کی خدمت بے لوث کررہے ہیں،ہمیں کبھی بھی کسی ملک کی امدادکی ضرورت نہیں رہی ،
ہماری تحریک عوام کے پیسے سے چلتی ہے اورآئندہ بھی چلتی رہے گی۔ قائدتحریک الطاف حسین اس ملک کی آخری کرن ہیں،کراچی کے پیسے سے پاکستان پلتاہے اورپالنے والوں کو ہی آپریشن کرکے انہیں مجرم اورملزم ٹھہرایاجاتاہے۔رکن رابطہ کمیٹی قمرمنصورنے کہاکہ آج کے کے ایف نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس حیدرآباد میں جوتوسیعی ہوئی وہ حیدر آباد کی عوام کو مبارک ہو۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں جس قسم کی شدیدگرمی پڑھی اس میں سندھ حکومت سمیت تمام کرتادھرتاافراددھنیہ پی کرسورہے تھے اس قیامت خیزگرمی بھی سب سے پہلے جناب الطاف حسین نے آوازاٹھائی اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت شہربھرمیں جگہ جگہ ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ قائم کرکے عوام کوطبّی سہولیات پہنچائی ۔ انہوں نے کہاکہ حیدر آباد کے لوگوں کواپنے حالات خودبدلنے ہونگے آج گرمی سے لوگوں کابھراحال ہے اورسندھ کی حکمراں جماعت ملک سے باہرہے اب کہاں گئے وہ دیسوں دیسوں سندھ نہ دیسوں کے نعرے۔انہوں نے کہاکہ آج ہمیں عوام کی خدمت سے روکنے کے لئے ہم پرزکوۃٰ فطرے کی پابندی لگائے جارہی ہے جبکہ دوسری پارٹیوں کو اپنا کام کرنے کاپوراحق دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی ہویاحیدرآبادپورے ملک میں خدمت خلق فاؤنڈیشن خدمت انجام دے رہی ہے اگرآپ چاہتے ہیں کہ غریب ومستحق افرادکی مددکرنی ہے تو الطاف حسین کی آوازسے آوازملائیں اورامدادی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لیں۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ڈاکٹرصغیراحمدنے کہاکہ آج حیدرآبادکے لئے خاص دن ہے حیدرآباد میں نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس میں جوڈینٹل سرجری اورلیبارٹری کاافتتاح کیاگیاہے درحقیقت یہ اہلیان حیدرآبادکے لئے الطاف حسین بھائی کی طرف سے انمول تحفہ ہے۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن وہ ادارہ ہے جوبلاتفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے اوران کی خدمت کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ عوام اورخدمت خلق فاؤنڈیشن ملکر پورے سندھ میں ایسے کام کرینگے جس سندھ کے غریب عوام صحت مندہونگے۔تقریب سے حیدرآبادزونل کمیٹی کے انچارج نویدشمسی نے خطاب میں کہاکہ آج کوئی ادارہ انسانیت کی خدمت کے لئے کام کررہاہے وہ صرف اورصرف خدمت خلق فاؤنڈیشن کررہاہے ،حیدرآبادمیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کاکردارقابل تحسین ہے۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کامطلب پہلے خدمت ہے،الطا ف حسین نے پہلے خدمت کاادارہ کھولاپھرسیاست میں قدم رکھا۔
تصاویر
وڈیو










1/11/2025 5:02:33 AM