ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے کراچی کے نوجوان باڈی بلڈر عبدالمالک کو انکی شاندارکامیابی پر فون کرکے مبارکبادپیش کی
آپ نے پاکستان کانام روشن کیا، آپ پرپاکستانیوں کوفخرہے۔الطاف حسین
میری خواہش ہے کہ میں مزیدبین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیکرپاکستان کانام روشن کروں۔عبدالمالک
قائدتحریک الطاف حسین کاعبدالمالک کیلئے 25 ہزارروپے انعام کااعلان
ایم کیوایم کے تمام سینیٹرز اورارکان قومی وصوبائی اسمبلی عبدالمالک کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی اپنی تنخواہوں میں سے
ایک ایک ، دودوہزارروپے انعام دیں۔الطاف حسین
کراچی ۔۔۔ 24 جون 2015ء