Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں قیامت صغریٰ کاعالم ہے لیکن بیشترقبرستانوں میں گورکن میتوں کی تدفین کیلئے لواحقین سے منہ مانگے پیسے وصول کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم

کراچی میں قیامت صغریٰ کاعالم ہے لیکن بیشترقبرستانوں میں گورکن میتوں کی تدفین کیلئے لواحقین سے منہ مانگے پیسے وصول کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 6/23/2015
کراچی میں قیامت صغریٰ کاعالم ہے لیکن بیشترقبرستانوں میں گورکن میتوں کی تدفین کیلئے لواحقین سے منہ مانگے پیسے وصول کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورکمشنرکراچی اس معاملے کافوری نوٹس لیں
گورکنوں کواس بات کاپابندبنایاجائے کہ وہ میتوں کی تدفین کیلئے شہریوں سے منہ مانگے پیسے وصول کرنے سے گریزکریں
کراچی ۔۔۔ 23 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے قبرستانوں میں گورکنوں کی جانب سے میتوں کی تدفین کیلئے منہ مانگے پیسے وصول کرنے کی اطلاعات پر سخت افسو س کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شدیدگرمی اورلو لگنے کے باعث شہرمیں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں، شہرمیں قیامت صغریٰ کاعالم ہے لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ شہرکے بیشترقبرستانوں میں گورکن ان میتوں کی تدفین کیلئے ان کے لواحقین سے منہ مانگے پیسے وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے لواحقین دہرے غم اورپریشانیوں میں مبتلاہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورکمشنرکراچی سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کافوری نوٹس لیاجائے اورگورکنوں کواس بات کاپابندبنایاجائے کہ وہ میتوں کی تدفین کے لئے شہریوں سے منہ مانگے پیسے وصول کرنے سے گریزکریں۔ 

1/11/2025 5:00:37 AM