ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے شدیدگرمی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی ہلاکتوں پر نائن زیروپر ایمرجنسی نافذکردی ، ارکان رابطہ کمیٹی،میڈیکل ایڈکمیٹی اوردیگرذمہ داران کونائن زیرو طلب کرلیا
ایم کیوایم کی جانب سے شہر میں ’’ ہیٹ اسٹروکس سینٹرز ‘‘ قائم کئے جارہے ہیں جہا ں متاثرین کیلئے پانی، او آرایس اوردیگر ضروری ادویات اورایمبولینسیں موجود ہوں گی
کراچی میں ہیٹ اسٹروکس سے اب تک سے تقریبا گیارہ سو ہلاکتیں ہوچکی ہیں، سردخانوں میں میتیں رکھنے کی جگہ نہیں ہے
اسپتالوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسپتالوں کے سردخانوں میں میتیں رکھنے کی اجازت دیں۔الطا ف حسین
اتنی بڑی تعدادمیں شہریوں کی ہلاکتوں کے سوگ میں ایم کیوایم کاکوئی رکن افطارپارٹی میں شرکت نہیں کرسکے گا۔الطاف حسین
ایم کیوایم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے منگل کو بعدنمازعصرنائن زیرو پر قرآن خوانی کااہتمام کیاہے
وزیراعلیٰ سندھ بڑی تعدادمیں ہلاکتوں کے سوگ میں افطارپارٹی ملتوی کردیں اورمتاثرین کے غم میں شریک ہوں۔الطاف حسین
کراچی ۔۔۔ 22 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں شدیدگرمی اورہیٹ اسٹروکس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی ہلاکتوں پر نائن زیرو پر ایمرجنسی نافذکردی ہے اورتمام ارکان رابطہ کمیٹی،میڈیکل ایڈکمیٹی اوردیگرذمہ داران کونائن زیرو طلب کرلیاہے تاکہ وہ ہیٹ اسٹروکس سے متاثرہ شہریوں امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں فرائض کوانجام دے سکیں۔جناب الطاف حسین نے پیرکی شب مختلف ٹی وی چینلزسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ایم کیوایم کی جانب سے شہرکے مختلف علاقوں میں ’’ ہیٹ اسٹروکس سینٹرز ‘‘ قائم کئے جارہے ہیں جہاں ہیٹ اسٹروکس کے متاثرین کیلئے پانی، او آرایس اوردیگر ضروری ادویات اورایمبولینسیں موجود ہوں گی ۔انہوں نے بتایاکہ ایک اندازے کے مطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروکس سے اب تک سے تقریبا گیارہ سو ہلاکتیں ہوچکی ہیں، سردخانوں میں میتیں رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے اسپتالوں سے گزارش کی کہ وہ اسپتالوں کے سردخانوں میں میتیں رکھنے کی اجازت دیں جناب الطا ف حسین نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ ہیٹ اسٹروکس سے متاثرہ شہریوں کی طبی امدادکیلئے پانی ، او آرایس کے پیکٹس خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مراکزکوپہنچائیں تاکہ متاثرہ شہریوں کی مدد کی جاسکے۔
جناب الطا ف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی جانب سے منگل کودی جانے والی افطارپارٹی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں اورارکان اسمبلی کو شرکت کی دعوت پرشکریہ ادا کی اور ان سے شرکت کی معذرت کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اتنی بڑی تعدادمیں شہریوں کی ہلاکتوں کے ایصال ثواب کے لئے منگل کو بعدنمازعصرنائن زیرو پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کااہتمام کیاہے لہٰذا ایم کیوایم کاکوئی رکن افطارپارٹی میں شرکت نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو بھی مشورہ دیاکہ وہ شہرمیں اتنی بڑی تعدادمیں ہلاکتوں کے سوگ میںیہ افطارپارٹی ملتوی کردیں اورمتاثرین کے غم میں شریک ہوں۔
اے ۔آر۔وائے نیوز
English