ایم کیوایم، منگل کو وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹی میں شریک نہیں ہو گی
سینئر ڈپٹی کنویئر ندیم نصرت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رابطہ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ
قائد تحریک الطاف حسین نے بھی اس فیصلہ کی توثیق کردی
قیامت خیز گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاویزکر گئی ہے
متاثرین کی امداد کرنے کے بجائے حکومت سندھ لاکھو ں روپے ایک غیر ضروری افطار پارٹی پر خرچ کر رہی ہے
لندن۔۔22، جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور اراکین اسمبلی منگل کو وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سی ایم ہاؤس میں دیئے جانے والی افطار پارٹی میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس بات کا فیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنویئر ندیم نصرت کی زیر صدارت ہونے والے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔ قائد تحریک الطاف حسین نے بھی اس فیصلہ کی توثیق کردی ہے۔
اجلاس میں اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ایسے وقت میں جب کراچی پانی اور بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہے ،قیامت خیز گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاویزکر گئی ہے اس وقت متاثرین کی امداد کرنے کے بجائے حکومت سندھ لاکھو ں روپے ایک غیر ضروری افطار پارٹی پر خرچ کر رہی ہے ۔