شدید گرمی اور لو لگنے سے متاثرہ شہریوں کی فوری طبی امداد کیلئے شہر میں ’’ہیٹ اسٹروکس سینٹر‘‘ قائم کریں
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی رابطہ کمیٹی اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کوہدایت
ہیٹ اسٹروکس سینٹر ‘‘ قائم کئے جائیں جہاں گرمی سے متاثرہ افرادکوپانی او آرایس فراہم کیاجائے
ہیٹ اسٹروکس سینٹرزپرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان بھی موجود ہوں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان ،لندن اور شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے خطاب
جہاں جہاں ممکن ہو عوام کو پانی فراہم کرسکتے ہیں وہاں شہریوں کو پانی فراہم کریں اورشہریوں کی جس طرح ممکن ہوسکے مدد کریں
ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کوخصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہریوں کی حتی المقدورمددکریں۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 22 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورخدمت خلق فاؤنڈیشن سے کہاہے کہ وہ شدید گرمی اور لو لگنے سے متاثرہ شہریوں کی فوری طبی امداد کیلئے شہرمیں ’’ ہیٹ اسٹروکس سینٹر‘‘قائم کریں۔جناب الطاف حسین نے یہ ہدایت آج رابطہ کمیٹی پاکستان ،لندن اورتمام شعبہ جات کے ارکان کے طویل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ جناب الطا ف حسین نے شدید گرمی اور گیسٹروکے باعث بڑے پیمانے پر شہریوں کے جاں بحق ہونے پردلی افسوس کااظہارکیااوران کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ شہرمیں شدید گرمی ،لولگنے اورگیسٹرو میں مبتلا ہونے والے شہریوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ’’ ہیٹ اسٹروکس سینٹر ‘‘ قائم کئے جائیں جہاں گرمی سے متاثرہ افرادکوپانی او آرایس فراہم کیاجائے ، ان ہیٹ اسٹروکس سینٹرزپرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان بھی موجود ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے ذمہ داران سے کہاکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کابھی شدیدبحران ہے جس کی وجہ سے عوام کوشدیدمشکلات کاسامناہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں جہاں ممکن ہواورجہاں جہاں عوام کو پانی فراہم کرسکتے ہیں وہاں شہریوں کو پانی فراہم کریں اورشہریوں کی جس طرح ممکن ہوسکے مدد کریں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کوخصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہریوں کی حتی المقدورمددکریں۔
English